- کوئٹہ؛ کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض انتقال کرگیا
- ایپل اسمارٹ واچ سیریز 10 متعارف کرا دی گئی
- ساہیوال؛ باپ نے معمولی تکرار پر بیٹے کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا
- اگست میں ترسیلات زر کی مد میں 2.9 ارب ڈالر موصول
- راولپنڈی؛ تھانہ روات سے 24 مقدمات کا ریکارڈ چرانے پر تفتیشی افسران کے خلاف مقدمہ درج
- جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بیرسٹر سیف
- پنجاب حکومت کی مفتی عبدالقوی کو نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کرنے کی تردید
- ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں، صدرمملکت
- آئندہ اس نے ایسی بکواس کی تو... سینیٹر افنان اللہ کی علی امین گنڈاپور کو وارننگ
- اولی پوپ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنادیا
- وادی نیلم میں ’ڈرائیور کی غفلت‘ سے گاڑی کو حادثہ، کراچی کا نوجوان اور 2 بچے جاں بحق
- سڑک کنارے اسٹال لگانے والا معذورشخص ارب پتی بن گیا
- جامعہ کراچی میں اساتذہ و ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ
- پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار
- پی آئی اے نے پاکستان ٹریول مارٹ کے ساتھ سیاحتی ایم او یو پر دستخط کردیے
- کمپنی کے دباؤ پر 104 دن تک مسلسل نوکری پر جانیوالا ملازم ہلاک
- پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے نوجوان کا دیپالپور سے راولپنڈی پیدل سفر
- ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
- اے این ایف نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر آلو میں چھپائی گئی منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی
- جلسے میں پُر زور خطاب کے بعد علی امین گنڈاپور کا گلا بیٹھ گیا
اداکارہ انجلین ملک کی گاڑی سے 'حادثہ'، ہجوم نے اداکارہ کا فون ضبط کرلیا
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ انجلین ملک کی گاڑی سے مبینہ طور پر حادثہ پیش آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر انجلین ملک کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو اپنی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ متعدد افراد اداکارہ کی گاڑی کو گھیرے اُنہیں گاڑی سے باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں اداکارہ کی گاڑی کے اردگرد رکشہ اور دیگر گاڑیاں بھی موجود ہیں جن میں سے کچھ گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم میں سے ایک شخص آگے بڑھ کر اداکارہ انجلین ملک سے اُن کا موبائل چھین لیتا ہے جس پر اداکارہ کہتی ہیں کہ میں کہیں نہیں بھاگ رہی بلکہ یہاں ہی کھڑی ہوں لہٰذا میرا موبائل فون واپس کریں۔
سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انجلین ملک کی گاڑی سے کراچی کے علاقے کلفٹن میں حادثہ پیش آیا، اداکارہ نے رکشے سمیت دیگر گاڑیوں کو ٹکر ماری تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب ابھی تک انجلین ملک نے اس حادثے اور وائرل ویڈیو کے حوالے سے کوئی بیان یا سوشل میڈیا پوسٹ جاری نہیں کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔