- بیرون ملک بیٹھ کر بلڈروں سے بھتہ لینے والے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار
- اسٹاک ایکسچینج پر مندی غالب، 51فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں
- ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں، وزارت تعلیم
- اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب کرمنل میمن گوٹھ سے گرفتار
- ٹرینوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ
- پاکستان کرکٹ میں پلیئرز کے پول کا فقدان ہے، شاہین شاہ آفریدی
- عمران خان کیخلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت سے واپس، اسپیشل جج کو منتقل
- انڈونیشیا کے خطرناک رن وے پر مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار
- 22 اگست کا جلسہ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر ملتوی کیا، عمران خان کا اعتراف
- لاہور؛ موٹرسائیکل سوار ڈاکو تاجر سے 2 کروڑ روپے چھین کر فرار
- اسرائیل کو انتقام کا کڑوا ذائقہ چکھنا ہوگا، اس بار رد عمل مختلف ہوگا؛ ایران
- آزاد کشمیر کیلیے آئی پتی کی کراچی میں فروخت، ملزمان کی بریت کا کسٹم کورٹ کا فیصلہ معطل
- زمین 1.8 ارب سالوں میں کن تغیرات سے گزری، نقشہ تیار
- صدیوں قبل انتقال کرجانے والی راہبہ کی لاش نے سب کو حیران کردیا
- سینیٹ کمیٹی سائنس ٹیکنالوجی نے بھنگ کنٹرول ریگولیٹری اتھارٹی بل منظور کرلیا
- دور کائنات میں موجود سُرخ دھبوں نے ماہرین کو الجھا دیا
- زمبابوے ٹی 10 لیگ؛ پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا
- یوٹیلیٹی اسٹورز میں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی
- کراچی چڑیا گھر میں نئے مہمانوں کی آمد، شیرنی نے 3 بچوں کو جنم دیا
- پی ٹی آئی کے ناکام جلسے پر پنجاب اسمبلی میں مٹھائی تقسیم
کنگنا رناوت فلم 'ایمرجنسی' کو تاحال ریلیز کی اجازت نہ مل سکی
ممبئی: بھارتی سینسر بورڈ نے بالی ووڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کی نئی فلم ‘ایمرجنسی’ کی ریلیز کا سرٹیفیکیٹ روک دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ سینسر بورڈ نے تاحال میری فلم ‘ایمرجنسی’ کو ریلیز کا سرٹیفیکیٹ نہیں دیا۔
کنگنا رناوت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ سینسر بورڈ نے میری فلم ‘ایمرجنسی’ کو کلیئر قرار دیتے ہوئے ریلیز کی اجازت دے دی ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے بلکہ حقیقت تو یہ ہے فلم کے چند مناظر کی وجہ سے سینسر بورڈ کے ممبران کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیٹ (سی بی ایف سی) نے فلم کی ریلیز کا سرٹیفیکیٹ روک دیا اور اب ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ فلم سے اندرا گاندھی کے قتل اور پنجاب کے فسادات کے مناظر نکال دیے جائیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم فلم سے یہ مناظر ہی نکال دیں گے تو ہم فلم میں کیا دکھائیں؟، مجھے بھارت کے چند لوگوں کی سوچ پر افسوس ہے۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے فلم ‘ایمرجنسی’ میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھایا ہے جبکہ اس فلم نے 6 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔