جویریہ عباسی کا دوسرا شوہر کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 اگست 2024
جویریہ عباسی نے رواں سال مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا : فوٹو : ویب ڈیسک

جویریہ عباسی نے رواں سال مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا : فوٹو : ویب ڈیسک

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی کے دوسرے شوہر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

جویریہ عباسی نے رواں سال مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے بعد کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔

اداکارہ نے دوسری شادی کی تصدیق کے باوجود بھی تاحال اپنے دوسرے شوہر کو سوشل میڈیا کی دُنیا سے چُھپا کر رکھا ہوا تھا لیکن اب جویریہ عباسی کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری سے اُن کے شوہر کا نام اور دیگر تفصیلات منظرِ عام پر آگئی ہیں۔

جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں دوسرے شوہر کے ہمراہ سیلفی شیئر کی جس میں اُنہوں نے شوہر کا چہرہ ایموجی سے چُھپا ہوا تھا۔

12

اداکارہ نے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی ٹیگ کیا، جس کے مطابق جویریہ عباسی کے شوہر کا نام عدیل حیدر ہے اور وہ ایک کاروباری شخصیت ہیں۔

مزید پڑھیں: جویریہ عباسی کو اپنی ہونے والی ساس سے تحفہ مل گیا

عدیل حیدر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ ہے جس پر فالوورز کی تعداد 917 ہے جبکہ انسٹاگرام کی بائیو میں اُنہوں نے خود کو بطور فوٹوگرافر متعارف کروایا ہوا ہے۔

جویریہ عباسی اور اُن کے سابق شوہر کی بیٹی عنزیلہ عباسی نے بھی عدیل حیدر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو فالو کیا ہوا ہے۔

11

خیال رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کردی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔