طوفانی بارش؛ قطرائیرویز کی کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی متعدد کوششیں ناکام، مسقط روانہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 اگست 2024
دوحہ سے کراچی آنے والی قطرائیرویز کی پرواز QR610 کو مسقط ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا

دوحہ سے کراچی آنے والی قطرائیرویز کی پرواز QR610 کو مسقط ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا

کراچی میں نصف شب سے صبح تک ہونے والی طوفانی بارش کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر آنے والی غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے کا رخ مسقط ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔

دوحہ سے کراچی آنے والی قطرائیرویز کی پرواز QR610 کو مسقط ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔ طیارے نے کئی بار کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

لینڈنگ میں ناکامی پر پرواز کو کراچی سے مسقط ڈائیورٹ کیا گیا۔ 250 سے زائد مسافروں کو مسقط ائیرپورٹ پر انتظار کرنا پڑا۔ کئی گھنٹے بعد موسم بہتر ہونے پر پرواز مسقط سے واپس کراچی لینڈ کرگئی۔

ذرائع کے مطابق قطرائیرویز کی پرواز QR610 روزانہ صبح 7 بجے کراچی ائیرپورٹ لینڈ کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔