دوسرا ٹیسٹ؛ بنگلادیش کو پاکستان کیخلاف بڑا دھچکا لگ گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 اگست 2024
شورف الاسلام کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوکر پلئینگ الیون سے باہر (فوٹو: کرک انفو)

شورف الاسلام کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوکر پلئینگ الیون سے باہر (فوٹو: کرک انفو)

پاکستان کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل بنگلادیشی فاسٹ بولر شورف الاسلام کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوکر دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کے فاسٹ بولر شورف الاسلام دوسرے ٹیسٹ سے قبل کمر تکلیف کے باعث آرام کروایا گیا ہے جبکہ انکی جگہ تسکین احمد کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بنگلادیشی خیمے سے آئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر نے پہلے میچ کے بعد گروئن ایریا میں تکلیف کی شکایت کی تھی، جس کے بعد انکے متعدد ٹیسٹ کروائے گئے تو انجری کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ؛ طلباء کا داخلہ مفت، مگر شرط بھی عائد

بنگلادیشی ٹیم کے فزیو بایجد الاسلام خان کا کہنا ہے کہ شورف الاسلام کے ایم آر آئی اسکین میں گریڈ 1 انجری کی تصدیق ہوئی ہے جس سے صحتیاب ہونے میں 10 دن لگ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ؛ مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث کھیل ختم کردیا گیا

شورف الاسلام کو ری ہیب کیلئے ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گے جبکہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔