- پاکستان میں آن لائن،ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ
- وفاق نے 18 ویں ترمیم پرعمل شروع کردیا، ساری وزارتیں ختم کردیں، وزیراعلیٰ سندھ
- 2024 کا نوبل امن انعام ؛ جاپان کی انسدادِ جوہری بم کی تنظیم کے نام
- عمران خان کی بہن سے ملاقات پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پیٹرول پمپس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار
- الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب کرلی
- اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلیے حتمی تاریخ دیدی گئی
- پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا
- اربوں کا فراڈ؛ معروف بلڈر، اہلیہ اور ایس بی سی اے کے افسران گرفتار
- کے پی کے گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست
- نمبرز پورے ہیں تاہم حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹوزرداری
- کے پی ہاؤس ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
- آئینی ترامیم پر مشاورت؛ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم، ڈیڈلاک برقرار
- ضلع کچھی میں سی ٹی ڈی کی کارروئی، فتنتہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی
- انتظار پنجوتھہ کہاں ہیں کچھ پتا نہیں چلا، اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان
- بچوں کے جائیداد کیلئے تشدد پر والدین کی پانی کے ٹینک میں کود کر خودکشی
- آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کب تک ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتے، فضل الرحمان
- کراچی کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ؛ ساحلی علاقہ متاثرہونے کا امکان نہیں
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
لیڈی ڈاکٹر ریپ کیس کیخلاف احتجاج، شریا گھوشال کا کولکتہ میں کنسرٹ ملتوی
ممبئی: بھارت کی معروف گلوکارہ شریا گھوشال نے کولکتہ میں بہیمانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی لیڈی ڈاکٹر کے انصاف کے لیے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران اپنا میوزک کنسرٹ ملتوی کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 14 ستمبر کو کولکتہ میں شریا گھوشال کا میوزک کنسرٹ شیڈول تھا تاہم، کنسرٹ سے چند روز قبل گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ اُنہوں نے کولکتہ ریپ کیس کی متاثرہ فیملی سے اظہار یکجہتی کرنے اور ظلم کے خلاف اُٹھاتے ہوئے کنسرٹ ملتوی کردیا ہے۔
شریا گھوشال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی پوسٹ میں کہا کہ حال ہی میں کولکتہ میں پیش آنے والے لرزہ خیز اور گھناؤنے واقعے نے مجھے ذہنی طور پر بُری طرح متاثر کیا ہے۔
گلوکارہ نے کہا کہ میں گہرے دُکھ کے ساتھ اعلان کررہی ہوں کہ میرا کنسرٹ جو 14 ستمبر کو کولکتہ میں منعقد ہونا تھا، وہ اب اکتوبر 2024 تک ملتوی ہوگیا ہے، ہم سب کو اس کنسرٹ کا بےصبری سے انتظار تھا لیکن اس وقت میرے لیے سب سے ضروری ہے کہ میں دردناک واقعے کا شکار ہونے والی لیڈی ڈاکٹر کی فیملی کے ساتھ اظہار یکجہتی کروں۔
مزید پڑھیں: کولکتہ کیس کیخلاف آواز اُٹھانے پر بھارتی اداکارہ کو ریپ کی دھمکیاں
اُنہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میرے دوست اور مداح اس کنسرٹ کو ملتوی کرنے کے ہمارے فیصلے کو قبول کریں گے، براہ کرم میرے اور میرے بینڈ کے ساتھ رہیں کیونکہ ہم جنسی زیادتی جیسے گھناؤنے جرم میں ملوث درندہ صفت انسانوں کے خلاف متحد ہیں۔
شریا گھوشال نے مزید کہا کہ میں اور میری ٹیم بہت جلد کولکتہ میوزک کنسرٹ کی نئی تاریخ کا اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں 9 اگست کو 31 سالہ ڈاکٹر کو میڈیکل کالج میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا گیا تھا، آر جی کار میڈیکل کالج کے اسٹاف نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر 36 گھنٹوں پر شفٹ کے تقریباً 20 گھنٹے کام کرنے کے بعد کالج کے سیمینار ہال میں کچھ دیر آرام کے لیے چلی گئی تھیں۔
تاہم، اگلے روز سیمینار ہال سے خاتون ڈاکٹر کی برہنہ حالت میں لاش ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو ایک سے زائد مردوں نے انتہائی بے دردی سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔