اغوا کے بعد نوسربازی کیلئے استعمال ہونے والا بچہ بازیاب

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 اگست 2024
ملزم نے بچے کو اپنا بیٹا ظاہر کیا تھا:فوٹو:فائل

ملزم نے بچے کو اپنا بیٹا ظاہر کیا تھا:فوٹو:فائل

لاہور میں اغوا کے بعد نوسربازی کے لیے استعمال ہونے والے بچے کو بازیاب کروا لیا گیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق فیکٹری ایریا میں 8 سالہ بچے شایان کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ورغلا کر ساتھ لے گیا تھا۔ ملزم نے بچے کو نوسربازی کی واردات کے لیے استعمال کیا۔

ملزم بچے کو ایک دکان پر لے کر گیا اور وہاں اسے اپنا بچہ ظاہر کرکے سامان خریدا۔ پھر پیسے بھولنے کا بہانہ کرکے بچے کو دکان پر چھوڑ کر سامان لیکر فرارہوگیا۔ نامعلوم ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔