اوریا مقبول جان نے درخواست ضمانت دائر کردی

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 اگست 2024
ایف آئی اے نے بے بنیاد جواز بنا کر گرفتار کیا ، ضمانت منظور کرکے رہا کیا جائے، اوریا مقبول

ایف آئی اے نے بے بنیاد جواز بنا کر گرفتار کیا ، ضمانت منظور کرکے رہا کیا جائے، اوریا مقبول

 لاہور: معروف اینکر اوریا مقبول جان نے درخواست ضمانت دائر کردی۔

اوریا مقبول جان نے سیشن کورٹ لاہور میں درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی۔ انہوں نے علی اشفاق اور رانا معروف ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد جواز بنا کر مجھے گرفتار کیا اور محض میری ایک ٹویٹ کو بنیاد بنا کا مقدمہ درج کیا۔

انہوں نے استدعا کی کہ مقدمے کے حقائق قانون کے برعکس ہیں، میری ضمانت بعدازگرفتاری منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ اوریا مقبول جان کو ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ  نے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق اوریا مقبول جان کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ انہیں مبارک ثانی کیس میں قاضی فائز کے خلاف ٹوئٹ پر گرفتار کیا گیا ہے۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔