پنجاب میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑگیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 اگست 2024
لوکل سسٹم بننے سے کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے،محکمہ موسمیات:فوٹو:فائل

لوکل سسٹم بننے سے کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے،محکمہ موسمیات:فوٹو:فائل

 لاہور: پنجاب میں بارش برسانے والا مون سون کا سسٹم کمزور پڑگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔لوکل سسٹم بننے سے کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پرہے۔ دریائے سندھ، چناب ، راوی ، جہلم اور ستلج میں بھی پانی کے بہاؤ کی رفتار معمول کے مطابق ہے۔ ہل ٹورنٹس میں سیلابی وارننگ کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و مقامی انتظامیہ الرٹ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔