- نوازشریف اور بلاول بھٹوکے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، آئینی ترمیم کے حوالے سے گفتگو
- ذیلی کمیٹی کا اجلاس، آئینی ترامیم کے مسودوں پر اتفاق رائے کی کوشش
- کراچی؛ دفعہ 144 کے بعد ریلی نکانے پرمذہبی جماعت اورسول سوسائٹی کے 50 ارکان گرفتار
- پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کی باضابطہ درخواست وزارت داخلہ کو موصول
- پاکستان میں اس وقت ممبران اسمبلی و سینیئرز کا اغواء برائے ووٹ ہو رہا، اسد قیصر
- کچے کے علاقے پنجاب پولیس کی کارروائیاں، اب تک 63 خطرناک ڈاکو ہلاک
- ایران نے تمام پروازوں میں ’پیجرز‘ اور ’واکی ٹاکیز‘ پر پابندی لگا دی
- چینی آئی پی پیز پاکستان میں بڑے سرمایہ کار ہیں، وزیر خزانہ
- سندھ حکومت نے چولستان کینال منصوبے کے فیصلے کو مسترد کر دیا
- گورنر پنجاب نے تحریک انصاف والے کام شروع کر دیے ہیں، عظمیٰ بخاری
- فوجی مشق کیمبرین پیٹرول 2024؛ پاکستان ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
- وہ عام غلطیاں جو پرفیوم کی خوشبو جلد ختم کردیتی ہیں
- حزب اللہ سے جھڑپ میں 2 اسرائیلی فوجی زخمی؛ تاریخی مسجد شہید
- پاکستان اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشقیں
- مجوزہ آئینی ترامیم پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا ہے، تحفظات بھی دور کرینگے، احسن اقبال
- دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان، 4 بڑے کھلاڑی ٹیم سے باہر
- کمرے کے درجہ حرارت پر رکھی دانوں کی کریم کینسر کا سبب بن سکتی ہے، رپورٹ
- 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، ایران
- پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کا احتجاج ملکی استحکام کیلیے خطرہ ہے، مصطفیٰ کمال
- ایس سی او سمٹ؛ روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے
میں اور ابھیشیک روزانہ لڑتے ہیں، ایشوریا رائے کا انکشاف
ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔
ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی کو 17 سال ہو چکے ہیں لیکن اس بارے میں بہت کم ہی مداح جانتے ہوں گے کہ یہ اسٹار جوڑی اپنی شادی کے ابتدائی دنوں میں آپس میں بہت زیادہ لڑائی کرتی تھی۔
بھارتی میڈیا پر ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کا پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جو اس جوڑی نے اپنی شادی کے ابتدائی سالوں میں دیا تھا۔
سال 2010 میں، ایک انٹرویو کے دوران، ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن سے پوچھا گیا تھا کہ آپ دونوں آپس میں ایک سال یا ایک مہینے میں کتنی بار لڑتے ہیں؟
مزید پڑھیں: ایشوریا کہاں ہے؟ ابھیشیک بچن کو والدہ اور بہن کیساتھ دیکھ کر مداحوں کے سوال
اس سوال کے جواب میں ایشوریا رائے نے کہا تھا کہ ہم ہر روز لڑتے ہیں، بیوی کے جواب کی وضاحت دیتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا تھا کہ ہماری لڑائی سنجیدہ نہیں ہوتی بلکہ ہمارے درمیان چھوٹی چھوٹی باتوں پر اختلافات اور روزانہ کی نوک جھوک رہتی ہے۔
ابھیشیک بچن نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر ہمارے درمیان روزانہ کی نوک جھوک نہ ہو تو ہمارا رشتہ واقعی میں بورنگ ہوجائے گا۔
ایک اور انٹرویو کے دوران، ایشوریا رائے نے کہا تھا کہ ہمارے لیے روزانہ کی معمولی سی نوک جھوک نارمل ہے، ہم شادی سے پہلے بھی ایسے ہی تھے۔
ایشوریا رائے کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ہم نئے شادی شدہ جوڑے جیسے نہیں لگتے کیونکہ ہم دونوں کے درمیان شادی سے پہلے دوستی کا رشتہ قائم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ہمارے لیے شادی کا رشتہ آسان رہا۔
مزید پڑھیں: ایشوریا کو بیٹی نہیں، بہو ہی سمجھتی ہوں؛ جیا بچن
واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور ان کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا پر گزشتہ ایک سال سے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں لیکن ان خبروں پر بچن فیملی خاموش ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔