کراچی کے پارک میں درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 31 اگست 2024
المنصور پارک سے ایک شخص محمد سعد جمالی گزر رہا تھا کہ اچانک اس پر درخت گرگیا

المنصور پارک سے ایک شخص محمد سعد جمالی گزر رہا تھا کہ اچانک اس پر درخت گرگیا

  کراچی: فیڈرل بی ایریا پارک میں درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں قائم المنصور پارک سے ایک شخص محمد سعد جمالی گزر رہا تھا کہ اچانک اس پر درخت گرگیا جس کے نتیجے میں وہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا نے فوری طور پر لاش کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔