آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار

سید مشرف شاہ  ہفتہ 31 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 لاہور: تھانہ نشتر کالونی پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کے زہر دے کر قتل کرنے والی بیوی کو آشنا سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتول کی بیوی ثناء اور اس کا آشنا تصور عباس شامل ہیں، ملزمان نے مقتول کو زہریلی گولیاں دیں جس سے مقتول کی طبیعت خراب ہو گئی اور بعد میں مقتول کو ڈیفینس  فیز 5 آئی ایم سی اسپتال ایمرجنسی میں لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔

ورثاء کو شک پڑنے پر مقتول کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا، پی ایف ایس اے  بھی میڈیکل کے لئے بھجوایا گیا جس میں رپورٹ آنے پر بلیک اسٹون کےذرات کا انکشاف ہوا ہے۔

ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت پیشہ ورانہ صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔