جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 31 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کےدوران جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کےمطابق جناح ٹرمینل پرتعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پربیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والےمسافرکوگرفتار کر لیا۔

ملزم کی شناخت سید زین الحسن کےنام سے ہوئی اور ملزم نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کا رہائشی ہے، ملزم نے جعلی دستاویزات پر کرغیزستان جانےکی کوشش کی، مسافر کے پاس موجود دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران جعلی ہونے کا انکشاف ہوا۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے پاس بشکیک انٹرنیشنل میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کاجعلی ایڈمشن لیٹر تھا، ملزم کی تعلیمی قابلیت میٹرک سے کم ہے اور اس نے 2018 میں اسکول چھوڑ دیا تھا،

ملزم کے پاس موجود اسٹڈی ویزا اور ورک ویزا دونوں مشکوک پائےگئے، ملزم نے جعلی ویزہ اور انسٹی ٹیوٹ کا ایڈمشن لیٹر علی نامی ایجنٹ سے حاصل کئے۔

ملزم کو مزید کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔