گاڑی کی ٹکر سے سی ٹی ڈی اہلکار کو شدید زخمی کرکے فرار ہونیوالا ڈرائیور گرفتار

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 31 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: پولیس نے گاڑی کی ٹکر سے سی ٹی ڈی اہلکار کو شدید زخمی کرکے فرار ہونیوالے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ 13 جولائی کو سائٹ اے تھانے کی حدود میں سی ٹی ڈی میں تعینات سب انسپکٹر عقیل احمد کو ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم ڈرائیور نے غفلت و لاپرواہی سے گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی کردیا تھا۔

واقعہ کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جس کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

سائٹ اے انویسٹی گیشن پولیس نے سخت جدوجہد اور خفیہ اطلاع پر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور شاہد خان کو گرفتار کر کے گاڑی پک اپ برآمد کرلی، گرفتار ڈرائیور کے خلاف مزید ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔