امریکا کے جعلی ویزے کا حامل پاسپورٹ رکھنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 31 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: ایف آئی اے،امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات کے حامل بیرون ملک سے آنے والےمسافرکوگرفتارکرلیا،ملزم کا پاسپورٹ ٹیمپرڈ شدہ اور امریکا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن عملے نے کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پربیرون ملک سےپاکستان آنے والے مسافر کو گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت محمد خالد کے نام سے ہوئی جس کا تعلق ضلع قصورسے ہے۔

ملزم پرواز نمبر ای وائے 200کے ذریعے ابوظہبی سے کراچی پہنچا، گرفتارملزم کے پاسپورٹ پر امریکا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا جوکہ ٹیمپرڈ شدہ تھا، ملزم کا پاسپورٹ کئی جگہوں سے پھٹا ہوا تھا۔

ملزم نےدوران تفتیش بتایا کہ یواے ای میں مقیم سندیپ نامی ایجنٹ سے مذکورہ جعلی ویزا حاصل کیا جس کے عوض ایجنٹ کومجموعی طورپر17000 درہم ادا کئے۔

گرفتارملزم کومزید کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔