حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ارشاد انصاری / خالد محمود  ہفتہ 31 اگست 2024
 فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بارکمی کا اعلان کر دیا۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 3.32  روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا جو اگلے پندرہ دن کیلئے لاگو رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں1.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 32 پیسے کی کمی کی گئی ہےپٹرول کی نئی قیمت کم ہو کر 259.10 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت کم ہو کر 262.75 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہوگئی ہےلائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 97 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 154.05 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

قبل ازیں وزیراعظم نے اوگرا کی بھیجی گئی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔