کراچی میں ٹک ٹاک کے زیراہتمام چھوٹے کاروباری طبقے کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 31 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: ٹک ٹاک کے زیراہتمام کراچی میں  چھوٹے کاروباری طبقے کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا اس ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانا ہے۔

ٹک ٹاک گروتھ کے نام سے منعقدہ اس ماسٹر کلاس نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ایسے کاروبار ی اداروں کے مالکان، مارکیٹرز اور انٹرپرینیورز کے ایک متنوع گروپ کو اکٹھا کیا جو پلیٹ فارم پر اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے ٹک ٹاک کو استعمال کرنے کا طریقہ سیکھنے کے خواہش مند تھے۔

تمام دن جاری رہنے والے اس ورکشاپ میں شرکا کو ٹک ٹاک کے منفرد فیچرز سے فائدہ اٹھانے، نوجوان آبادی سے جڑنے اور تخلیقی طور پر اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے بارے میں جامع تربیت فراہم کی گئی۔

ورکشاپ میں ماہرین کی زیر قیادت مختلف سیشنز کا ایک سلسلہ بھی منعقد ہوا جس میں ٹک ٹاک کے ذریعے پروموشن کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا، شرکاء کو طاقتور کنٹنٹ کو تخلیق کرنے کے لیے پلیٹ فارم کے ٹولز، سامعین کومشغول  رکھنے کے لیے بہترین طریقوں اور ٹک ٹاک  کی کیمپینز کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی سے متعارف کرایا گیا۔

ایک ایسا سیشن بھی ہوا جس میں شرکا کو ٹک ٹاک  کی کمیونٹی گائیڈ لائنز، پلیٹ فارم پر دستیاب سیفٹی فیچرز اور کنٹنٹ کو اعتدال میں رکھنےکے عمل کے بارے میں بتایا گیا۔

ان سیشنز کو معلوماتی اور انٹرایکٹیو دونوں طرح سے ڈیزائن کیا گیا تھا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ شرکا کو ٹک ٹاک  کے متنوع اور متحرک صارفین کے ساتھ مطابقت رکھنے والے کنٹنٹ کو بنانے کے بارے میں اچھی طرح سے معلومات حاصل ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔