55 ملین نوری سال دور بلیک ہول کی تفصیلی تصویر جاری

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024

سائنس دانوں نے زمین سے تقریبا 55 ملین نوری سال کے فاصلے پر واقع ایک بلیک ہول کی اب تک کی سب سے تفصیلی عکس بندی کی ہے۔

محققین نے زمین سے اب تک لی گئی بلیک ہول کی سب سے زیادہ ریزولوشن والی تصویر حاصل کرنے کے لیے ایونٹ ہورائزن ٹیلی سکوپ (ای ایچ ٹی) کا استعمال کیا۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سائنس دانوں نے ایک سپر میسیو بلیک ہول کو کامیابی کے ساتھ کثیر رنگی نظاروں میں دیکھا ہے۔

2019 میں شائع ہونے والی تصاویر میں اس جِرمِ فلکی کو نارنجی رنگ کی چمکتی ہوئی انگوٹھی کے طور پر دکھایا گیا تھا جسے آئی آف سورون کا نام دیا گیا تھا۔

لیکن سینٹر فار ایسٹروفزکس ہارورڈ اینڈ سمتھسونین (سی ایف اے) اور سمتھسونین ایسٹروفزیکل آبزرویٹری (ایس اے او) کے سائنس دانوں کی جانب سے آج شائع کی جانے والی نئی تصاویر میں اس بلیک ہول کو فیروزی اور سرخ رنگ میں چمکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سائنس دانوں نے حالیہ تصاویر کو پرانی تصاویر کے ساتھ ملا کر ایسی تصاویر تیار کیں جو پہلے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ تفصیلی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔