کراچی: سپر ہائی وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  اتوار 1 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: سپر ہائی وے کوئٹہ ٹاؤن کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

سپر ہائی وے کوئٹہ ٹاؤن سمیرا چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی راہگیر تھا جسے نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی جبکہ اس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔