- لاپتہ امریکی خاتون کی باقیات شارک کے پیٹ سے برآمد
- زیادہ درجہ حرارت حمل کیلئے نقصان دہ قرار
- دو اے آئی روبوٹس کی آپسی چھیڑ چھاڑ وائرل
- کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار
- آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
- غزہ کے اسکول پر اسرائیل کا حملہ؛ خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہید
- کیوں نکالا بابراعظم کو؟
- مسافر ٹرینوں کے دروازے خراب، فیملیاں غیر محفوظ، چوری کی وارداتیں عام
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ترسیلات زر کا حجم 8.749 ارب ڈالرسے متجاوز
- معاشی آزادی کے لیے حکومتی حجم کم کرنا ضروری
- عدلیہ کے رویے میں تبدیلی کے باوجود آئینی عدالت کیوں ضروری
- لی کیانگ کا دورہ، چینی شہریوں کی سیکیورٹی سرفہرست ایجنڈا
- بلاول کا نواز شریف سے ٹیلفونک رابطہ، آئینی ترمیم پر پیشرفت سے آگاہ کیا
- بھارت؛ بابا صدیقی کو جلوس، فائر ورک کی آڑ میں قتل کیا گیا، رپورٹ
- کراچی؛ کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 6 افراد زخمی
- سوڈان؛ فوج کی دارالحکومت میں مارکیٹ پر فضائی کارروائی، 23 افراد ہلاک
- اسلام آباد سے لاہور آنے والی ٹرین کو حادثہ، مسافر بوگی ایک طرف جھک گئی
- حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، تین افراد ہلاک، 67 زخمی
- اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے ناقابل قبول ہیں، اٹلی کا اسرائیلی وزیراعظم کا پیغام
- فخر زمان کی بابراعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید
حالیہ بارشوں کے بعد ہماری اولین ترجیح نکاسی آب ہے، سعید غنی
کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد ہماری اولین ترجیح نکاسی آب ہے اور جلد ہی شہر کے تمام علاقوں سے نکاسی آب کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔کراچی میں کے ایم سی، ٹائونز اور یوسیز کا پورا عملہ اور منتخب نمائندے مکمل طور پر شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ سڑکوں اور گلیوں میں بارشوں کے بعد انفراسٹرکچر کو فوری طور پر درست کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ ہے روز لبرٹی چوک، طارق روڈ پر 24 انچ کی سیوریج کی زمین بوس ہونے والی لائن کے جاری کام اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں و صفورا ٹاؤن کی مختلف یونین کونسلز کے دورے کے دوران کیا۔
aس موقع پر چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی، ٹاؤن چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی، میونسپل کمیشنر چنیسر ٹاؤن اقرار جلبانی، لیبر کونسلر قمر احمد، ایس ای واٹر بورڈ اعجاز احمد، ایکس ای این ارشد، صفورا ٹاؤن کے ریاض بلوچ، عبدالحق بلوچ، شمیم صدیقی، بشیر خاصخیلی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے طارق روڈ پر سیوریج کی لائن کے جاری کام پر تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ای واٹر بورڈ اعجاز احمد نے بتایا کہ مذکورہ 24 انچ کی سیوریج لائن گزشتہ روز بارشوں کے باعث زمین بوس ہوگئی تھی، جس پر فوری طور پر کام کا آغاز کرتے ہوئے لائن کو تبدیل کیا جارہا ہے، آج رات تک اس کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔
اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ لائن کی مرمت کے بعد فوری طور پر سیوریج کی روانی کو شروع کردیا جایے۔ ہماری بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سعید غنی نے کہا کہ اس وقت بارشوں کے بعد شہر میں تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ نے بروقت جو اقدامات کئے ہیں وہ تسلی بخش ہیں اور اس وقت کم و بیش تمام علاقوں سے پانی کی نکاسی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور جن گلیوں اور چھوٹی سڑکوں پر پانی جمع ہے اس کی نکاسی کے لئے بلدیاتی عملہ دن و رات کوشاں ہے۔
بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں صفورا ٹاؤن کی مختلف یونین کونسلز میں بارشوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر نے جن جن علاقوں میں پانی کی نکاسی میں درپیش مسائل تھے اس پر متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے فوری طور پر نکاسی کے عمل کو یقینی بنانے کے احکامات دئیے۔
سعید غنی نے کہا کہ اس وقت بارشوں کے بعد سڑکوں کا انفراسٹرکچر ضرور متاثر ہوا ہے، لیکن بارشوں کے ختم ہوتے ہی ان پر کام کا آغاز کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں کے پانی جمع ہونے سے سڑکوں اور گلیوں میں گڑھے پڑ جانا اور انفراسٹرکچر متاثر ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ اس وقت ہماری اولین ترجیح پانی کی نکاسی اور گلی کوچوں میں صفائی کو یقینی بنانا ہے۔ بارشوں کے سلسلے کے خاتمے کے ساتھ ہی سڑکوں اور گلیوں میں انفراسٹرکچر کے کام کا فوری آغاز کردیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔