کراچی: سچل کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

اسٹاف رپورٹر  اتوار 1 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: سپرہائی وے جلبانی چوک کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپر ہائی وے جلبانی چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی واقع نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی شناخت 30 سالہ شکیل اور 45 سالہ عبدالرضا کے نام سے کی گئی۔

سچل پولیس مضروبین سے واردات کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔