- پاکستانی کیڈٹس کا انٹرنیشنل نیول اکیڈمی سیلنگ چیمپئن شپ میں تاریخی کارنامہ
- کراچی میں کنونشن: چاروں صوبوں کے وکلا کی آئینی ترامیم کیخلاف تحریک چلانے کی دھمکی
- کامران غلام کی ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری، نیا اعزاز اپنے نام کرلیا
- ڈریسنگ روم میں بھارت سے متعلق بات چیت پر پابندی عائد کردی، کپتان محمد حارث
- گھروں میں گھُس کر صفائی کرنے والے چور کو 2 ماہ قید
- اسرائیل کی حمایت؛ مسلم گروپ کا ٹرمپ اور کملا کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
- معاشرے کے تحفظ کے تحت ٹک ٹاک کا پاکستان میں اہم اقدام
- ٹک ٹاک نے سال 2024 میں 3کروڑ سے زائد ویڈیوز کو حذف کیا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی
- عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یونس اڈیالہ جیل پہنچ گئے
- آنتوں کی جدید تھراپی ذیابیطس کے مریضوں کیلئے فائدہ مند
- دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کے 4وکٹوں پر 200رنز، کامران غلام کی ڈیبیو میں سنچری
- پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزبہ 7 کا آغاز
- طالبان کی میڈیا پر جاندار چیزوں کی تصاویر شائع کرنے پر پابندی
- کراچی؛ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والا ٹیلر ماسٹر دوران علاج دم توڑ گیا
- واٹس ایپ ویڈیو سے متعلق اہم فیچر پر کام جاری
- دوسرا ٹیسٹ؛ انگلش بورڈ کی پوسٹ نے مداحوں کو کیا پیغام دیا
- شکارپور میں پولیس و رینجرز کا مشترکہ آپریشن، بدنام زمانہ ڈکیت مارے گئے
- نثار کھوڑو کے گھر کے باہر کریکر دھماکا
- حفاظتی ضمانت؛ صنم جاوید، عالیہ حمزہ و دیگر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
معروف امریکی گلوکار لائیو پرفارمنس کے دوران چل بسے
امریکا: معروف امریکی گلوکار اور ریپر ‘فیٹ مین اسکوپ’ لائیو کنسرٹ میں دورانِ پرفارمنس اسٹیج پر گِرنے سے چل بسے۔<
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ امریکی ریپر فیٹ مین اسکوپ ہیمڈن کنیکٹیکٹ میں “گرین اینڈ گولڈ پارٹی” میں لائیو پرفارم کررہے تھے کہ اچانک اُن کے سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد وہ اسٹیج پر گِرگئے تھے۔
امریکی گلوکار کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور دُنیا سے رخصت ہوگئے۔
گلوکار کے ٹور مینیجر، ڈی جے اور پروڈیوسر برچ مائیکل نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے فیٹ مین اسکوپ کی موت کا اعلان کیا۔
فیٹ مین اسکوپ کی اچانک موت نے اُن کے مداحوں سمیت امریکی میوزک انڈسٹری کو غم سے نڈھال کردیا ہے۔
واضح رہے کہ فیٹ مین اسکوپ نیویارک میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا اصل نام آئزک فری مین III ہے، وہ اپنی پُرجوش پرفارمنس اور خوبصورت آواز کی وجہ سے کافی مقبول تھے۔
فیٹ مین اسکوپ نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد سُپر ہٹ گانے دیے اور کئی بین الاقوامی موسیقی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔
ریپر فیٹ مین اسکوپ کو 90 کی دہائی میں نیویارک سٹی کے ہِپ ہاپ منظر نامے کی ایک بااثر شخصیت سمجھا جاتا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔