- نام نہاد آل رائونڈرافتخار خود کو ٹیل اینڈر کہنے لگے
- پولیس پارلیمنٹ ہاؤسں میں داخل، صاحبزادہ حامد رضا سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری
- ارشد قتل سے قبل عمران کو کچھ بڑا ہونے کا علم تھا، فیصل واوڈا
- بینظیر قتل کیس:خصوصی ڈویژن بینچ قائم ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل پرآج سماعت
- IMF اجلاس کا کیلنڈر جاری، پاکستان کا نام پھر شامل نہیں
- قرض منظوری کا اہم وقت، IMF نے پاکستان میں نیا نمائندہ لگا دیا
- اگست، ترسیلات زر 40.5 فیصد اضافے سے 2.94 ارب ڈالر رہیں
- شمالی کوریا، سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات کیوں نہیں کیے، 30 افسران کو پھانسی
- ’حفاظتی ایپس‘ اور جدید ٹیکنالوجی۔۔۔۔
- بچوں کی صحت بخش غذاؤں سے رغبت
- باکسنگ گلووز پہن کر غبارے پھوڑنے کا ریکارڈ قائم
- کراچی: منگھوپیر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج
- بجلی کی عدم فراہمی پر شاہین کمپلیکس پر احتجاج، ٹریفک معطل
- پی ٹی اے کا صارفین کے لیے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز
- مشیر اطلاعات کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کی گمشدگی کا دعوی
- ایپل نے فلیگ شپ آئی فون 16 متعارف کرا دیا
- بلدیہ نیول کالونی میں 3 منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر خاتون جاں بحق
- کراچی میں ٹریفک حادثات سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
- اہم آئینی ترامیم کیلیے ’فضل الرحمان بھی راضی‘، حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعوی
'یہ لوگ مجھے ڈرا نہیں سکتے'، قتل کی دھمکیوں پر کنگنا رناوت کا ردعمل
ممبئی: بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے قتل کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے مخالفین دھمکیوں سے اُنہیں ڈرا نہیں سکتے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کو اپنی نئی فلم ‘ایمرجنسی’ کا ٹریلر ریلیز کرنے کے بعد سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، فلم میں اداکارہ سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
فلم کی ریلیز کے دوران جہاں کنگنا رناوت کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں تو وہیں کئی گروپس نے فلم کے بائیکاٹ کے لیے ریلیاں بھی نکالی ہیں، اب حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے دھمکیوں پر ردعمل دیا ہے۔
کنگنا رناوت نے اپنے مخالفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے ڈرا نہیں سکتے، میں بھارت کی آواز مرنے نہیں دوں گی اور نہ ہی دھمکیوں کو فلم کی ریلیز پر اثرانداز ہونے دوں گی۔
مزید پڑھیں: کنگنا رناوت فلم ‘ایمرجنسی’ کو تاحال ریلیز کی اجازت نہ مل سکی
اداکارہ نے کہا کہ کوئی بھی سچائی کی آواز دبا نہیں سکتا، یہ لوگ مجھے دھمکیاں دیں یا میرے خلاف مہم چلائیں لیکن میں بھارت کی آواز کو مرنے نہیں دوں گی کیونکہ اگر آج میں ان کے خوف سے پیچھے ہٹ گئی تو یہ لوگ کل دوسرے فنکاروں کو بھی آگے بڑھنے نہیں دیں گے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ سب کو ڈرا دھمکا کر چُپ کروا دیں گے اور پھر اپنی مرضی سے تاریخ لکھیں گے، ایسا ہمارے ساتھ پہلے بھی کئی بار ہوچکا ہے، ہمیں جھوٹی تاریخ پڑھائی گئی ہے لیکن اب ہم فنکار یہ دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی نئی آنے والی فلم ‘ایمرجنسی’ نے 6 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننا ہے لیکن بھارتی سینسر بورڈ نے تنازعوں کی وجہ سے فلم کی ریلیز کا سرٹیفیکیٹ روک دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔