- بنگلا دیش کا بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ
- پتنگ سازوں کے خلاف کارروائیاں جاری، آن لائن آرڈر پر پتنگیں بیچنے والا ملزم گرفتار
- یونس ڈاہری نے سیکریٹری سائٹ کا چارج سنبھال لیا
- محکمہ آثار قدیمہ پنجاب کا تاریخی قلعہ شیخوپورہ کے تحفظ اور بحالی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
- انٹرنیشنل الیکٹرک پاور کو سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے 11.9 فیصد شئیرز خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد کا ریڈ زون اچانک سیل، شہری شدید اذیت کا شکار
- پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان سندھ کے وسائل کی بندر بانٹ چل رہی ہے، ایم کیو ایم
- آسٹریلیا میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر قانون سازی کا فیصلہ
- اب ایک نہیں کئی ہڑتالیں ہوسکتی ہیں، لانگ مارچ کا آپشن بھی موجود ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
- شبلی فراز کا سیاسی جماعتوں کو پیسوں اور انتظامات کے ساتھ کے پی میں جلسے کا چیلنج
- وزیر اعلیٰ گنڈا پور کے الفاظ پر بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کی صحافیوں سے غیرمشروط معافی
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 281 روپے سے تجاوز کرگئے
- ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیلزڈیوائس فیس کی مد میں ایک،ایک روپیہ اکٹھا کرکے کروڑوں کما لیے
- کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں بھارتی گانے ’ناچو ناچو‘ کی دھوم
- گلیشیئر میں چھپے 1700 سے زائد قدیم وائرس دریافت
- بیرون ملک بیٹھ کر بلڈروں سے بھتہ لینے والے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار
- اسٹاک ایکسچینج پر مندی غالب، 51فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں
- ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں، وزارت تعلیم
- اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب کرمنل میمن گوٹھ سے گرفتار
- ٹرینوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ
ابرارالحق نے ارشد ندیم کو 15 لاکھ روپے نقد انعام دیدیا
لاہور: پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرار الحق نے پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو 15 لاکھ روپے نقد انعام دیا ہے۔
حال ہی میں ابرار الحق نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ میں کبھی تکبر نہیں کروں گا اور ہمیشہ پوری دُنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا، میرے لیے مزید دُعا کرتے رہیں۔
ارشد ندیم نے کہا کہ ایک کہاوت ہے کہ پھل ہمیشہ اُسی درخت پر لگتا ہے جو جُھکا ہوا ہوتا ہے، میں بھی ہمیشہ جُھکا ہوں اور میری عاجزی کی بدولت اللہ تعالیٰ نے مجھے بےانتہا عزت سے نوازا ہے۔
مزید پڑھیں: ‘واہ! کیا اکڑ اور تکبر ہے’، ارشد ندیم کی ویڈیو پر مشی خان سیخ پا
اُنہوں نے مزید کہا کہ ابھی تو میں نے اولمپک گیمز میں ریکارڈ قائم کیا ہے لیکن انشااللہ! مستقبل میں ورلڈ ریکارڈ قائم کروں گا۔
اس تقریب میں ابرار الحق نے ارشد ندیم کی تاریخی فتح پر اُنہیں 15 لاکھ نقد رقم بطورِ انعام دی اور ساتھ ہی ‘سہارا فار لائف میڈیکل کالج’ کی گراؤنڈ ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم وہ قومی ہیرو ہیں جنہوں نے پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو ایونٹ میں 92.97 میٹر طویل تھرو کرکے 40 سال بعد اولمپکس گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔
اس سے قبل پاکستان نے اولمپکس گیمز میں اپنا آخری مرتبہ 8 اگست 1992 میں کانسی کے تمغے کے ساتھ ہاکی ایونٹ میں حاصل کیا تھا جبکہ آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں حاصل ہوا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔