سپر مارکیٹ میں ملنے والی اکثر بےبی مصنوعات غیر صحت بخش ہوتی ہیں

ویب ڈیسک  اتوار 1 ستمبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

ایک نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ امریکا میں سپر مارکیٹ میں ملنے والی بےبی مصنوعات اکثر غیر صحت بخش ہیں۔

امریکا میں 10 سپر مارکیٹوں کی شیلفوں پر 6 ماہ سے 36 ماہ کے بچوں کے لیے فروخت کی جانے والی 651 خوراکوں میں سے ساٹھ فیصد بچوں اور چھوٹے بچوں کے کھانے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ غذائی ہدایات پر پورا اترنے میں ناکام پائی گئی ہیں۔

ماہرین نے پایا کہ اشتہارات میں دکھائی جانے والی تقریباً کوئی بھی نوزائیدہ بچوں کی خوراک عالمی ادارہ صحت کے مکمل معیارات پر پورا نہیں اترتی۔

تحقیق میں شامل تمام مصنوعات میں سے 70 فیصد مصنوعات پروٹین کے مواد سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رہنمائی پر پورا نہیں اترتیں اور 25 فیصد کیلوری کے معیارات کو بھی پورا کرنے میں ناکام پائی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔