پاکستانی شوبز میں انسٹاگرام فالوورز دیکھ کر لیڈ رول دیا جاتا ہے، مومنہ اقبال

ویب ڈیسک  اتوار 1 ستمبر 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

  کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں شوبز میں کسی بھی اداکار یا اداکارہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد دیکھ اُنہیں مرکزی کردار دیا جاتا ہے۔

مومنہ اقبال کا پُرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے بتایا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں مرکزی کردار کے لیے اداکاروں سے متعدد مطالبات کیے جاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں شوٹنگ سیٹ پر سوشل میڈیا فالوورز یا مقبولیت کے حوالے سے باتیں نہیں ہوتی تھیں لیکن اب دورانِ شوٹنگ یہ باتیں ہوتی ہیں کہ جس اداکار یا اداکارہ کے فالوورز زیادہ ہوں گے تو اُسے مرکزی کردار دیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ سیٹ پر باتیں کی جاتی ہیں فلاں ماڈل یا اداکارہ کے زیادہ فالوورز ہیں تو اُسے فلاں کردار دیا جائے گا جبکہ جس کے فالوورز کم ہیں تو اُسے عام سا کردار دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اب فنکاروں کو انسٹاگرام کے فالورز کی تعداد دیکھ کر کام ملتا ہے، غنا علی

مومنہ اقبال نے کہا کہ ہمارے یہاں مرکزی کردار دینے کے لیے مختلف مطالبات کیے جاتے ہیں جن میں انسٹاگرام فالوورز کی تعداد کا زیادہ ہونا سرفہرست ہے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اکثر ہدایتکار یا پروڈیوسرز کی جانب سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ کو کون جانتا ہے؟ آپ کے تو انسٹاگرام پر فالوورز پر بھی بہت کم ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ایسے ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز سے یہ سوال کرنا چاہوں گی کہ آپ جب تک اداکاروں کو کام نہیں دیں گے اور جب تک وہ اسکرین پر نظر نہیں آئیں گے تو لوگ اُنہیں کیسے جانیں گے؟ وہ کیسے مقبول ہوں گے؟

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔