- پختونخوا؛ سرکاری اراضی پر قبضہ کیس میں اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری
- پرسوں پاکستان کی سیاست میں سیاہ دن تھا ، کل کا واقعہ ری ایکشن تھا، وزیر دفاع
- اسپیکر قومی اسمبلی کا کل کے واقعے پر نوٹس، کارروائی کا فیصلہ
- پنجاب کے 15اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری
- ناگہانی آفات فطرت سے چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ
- گنڈاپور کو ہٹایا نہ گیا تو آئینی راستہ اپنا کر صوبے کو بربادی سے بچانا ہوگا، لیگی رہنما
- پارلیمنٹ پر حملے جیسی کارروائی کا ساتھ نہیں دیں گے، پی پی رہنما نوید قمر
- قومی اسمبلی اجلاس؛ پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتاریاں پارلیمان پر حملہ قرار
- اسلام آباد جلسے پر ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ
- پشاور؛ علی گنڈاپور نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد کی طویل میٹنگ کا احوال بتادیا
- کیویز کیخلاف بھارت میں میزبانی؛ افغان ٹیم کے گلے پڑ گئی
- جعلی پاسپورٹ پرکینیڈا بجھوانے کا معاملہ ، سہولت کار گرفتار
- آل بلوچستان علما و مشائخ کنونشن؛ ملک میں قیام امن کیلیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
- راولپنڈی؛ نوجوان لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
- شان، بابراعظم کی کپتانی کا مستقبل؛ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرلیا
- بلوچستان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کیلیے پارلیمنٹرینز کی بیٹھک
- بھارت میں اقلیتوں کومذہبی رسومات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، راہول گاندھی
- شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
- پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں؛ خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب
- قومی اسمبلی اجلاس جاری، ججز کی تعداد میں اضافے کا بل پیش کیا جائے گا
سید علی گیلانی کی تیسری برسی پر صدر مملکت، وزیر اعظم کا پیغام
اسلام آباد: سید علی شاہ گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغامات جاری کیے ہیں۔
جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کے لیے عظیم کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کی جرات مندانہ جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، سید علی گیلانی دہائیوں تک امید اور مزاحمت کا چراغ بنے رہے، انہوں نے بےشمار کشمیریوں کو خودارادیت کی جدو جہد میں ثابت قدم رہنے کا حوصلہ دیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ کشمیری عوام کے جائز مقصد کے لیے ان کی انتھک محنت اور قربانیاں ہمارے دل و دماغ میں ہمیشہ نقش رہیں گی، سید علی شاہ گیلانی ایک عظیم رہنما تھے، جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے ان کا عزم غیر متزلزل تھا، قابض بھارتی افواج کی جانب سے قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کیلئے آواز اٹھاتے رہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ قید و بند سمیت اُن کی ذاتی مشکلات ان کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں اور نہ ہی وہ اپنے مشن سے پیچھے ہٹے۔ گیلانی صاحب نے ہمیشہ اپنی توجہ حتمی مقصد پر مرکوز رکھی اور کبھی بھی کشمیری عوام کو حق خودارادیت کی جدوجہد سے ہٹنے نہیں دیا، سید علی شاہ گیلانی کا ورثہ ایک طاقتور محرک ہے جو آج بھی کشمیری عوام کو تحریک دیتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ سید علی گیلانی کی قیادت اور جبر کے خلاف اُنکی ثابت قدمی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام پر گہرے نقوش چھوڑے، سید علی شاہ گیلانی اور بے شمار دیگر افراد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔
صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے لیے اپنی اخلاقی، سفارتی، اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ سید علی شاہ گیلانی کی مثالی بہادری اور آزادی و انصاف کے اصولوں سے غیر متزلزل وابستگی سے سبق حاصل کرنا چاہیے، اللہ تعالیٰ سید علی شاہ گیلانی پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر کی آزادی کی تحریک کا معتبر نام کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، وہ کشمیری تحریک کے ایک عظیم رہنما تھے جن کا جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت پر پختہ یقین تھا۔ انہوں نے پوری زندگی اس مقصد کے لیے وقف کر دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کے عوام کی آزادی اور انکی خودارادیت کی جدوجہد کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، قید و بند کی تکالیف اور صعوبتیں انکے عزم کو کمزور نہ کر سکیں، ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک اس جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔