بنگلادیش سے تاریخی شکست؛ گلکرسٹ بھی بول اُٹھے

ویب ڈیسک  اتوار 1 ستمبر 2024
گلیسپی کیلئے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگی، سابق وکٹ کیپر (فوٹو: فائل)

گلیسپی کیلئے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگی، سابق وکٹ کیپر (فوٹو: فائل)

سابق لیجنڈری آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ نے پاکستان کے ریڈ بال ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

پوڈ کاسٹ کلب پریری فائر میں گفتگو کرتے ہوئے سابق لیجنڈری آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ جیسن گلیسپی مشکل حالات کا بہتر طریقے سے نمٹنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیکھیں! پاکستانی ٹیم کارکردگی پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا البتہ میرے ایک ساتھی نے مجھے میسج کیا اور کہا (کہ) یہ اس نے اب تک کی سب سے خراب پچ ہے، گلیسپی کیلئے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: کارتک بھی بابراعظم کی خراب فارم پر بول اٹھے، اہم مشورہ دیدیا

خیال رہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں تاریخی 10 وکٹوں کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: شاہین کو کیوں نکالا؛ صائم، بابر، عبداللہ کی کارکردگی کیا ہے؟ شہزاد کا سوال

قومی ٹیم کی اس شکست پر کئی سابق کرکٹرز سمیت تجریہ کاروں نے ٹیم میجمنٹ اور کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز نومنتخب ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کی پہلی سیریز ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔