ڈومیسٹک پرفارمرز خرم شہزاد، میر حمزہ نے سینئیرز کو سبق سکھادیا

موسیٰ غنی  اتوار 1 ستمبر 2024
ڈومیسٹک کرکٹرز کی پرفارمنس نے سینئیرز کو آئینہ دیکھادیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ڈومیسٹک کرکٹرز کی پرفارمنس نے سینئیرز کو آئینہ دیکھادیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے پریمیم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی عدم موجودگی میں نوجوان فاسٹ بولرز نے موقع ملنے پر اپنی کارکردگی کا لوہا منوالیا۔

بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی جارحانہ بالنگ فارم نے سینئر کو سبق سیکھادیا۔

ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں میر حمزہ نے سب سے زیادہ 112 میچز میں 442 وکٹیں، خرم شہزاد نے 48 میچز میں 136، محمد علی نے 39 میچز میں 146، نسیم شاہ نے 15 میچز میں 54 جبکہ شاہین آفریدی نے 9 میچز میں محض 40 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

پیسرز کی فہرست پر نظر ڈالی جائے تو نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے سب کم فرسٹ کلاس ڈومیسٹک میچز کھیلے جبکہ انکی حالیہ خراب ہونے کے باوجود ڈومسٹک کرکٹ کا رخ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: آغا سلمان بابراعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

ڈومیسٹک سطح پر پرفارم کرنیوالے خرم شہزاد اور میر حمزہ کو دوسرے ٹیسٹ میں شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کرکے موقع دیا گیا تھا جس پر کئی سابق کرکٹرز نے ٹیم منیجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم دونوں بالرز نے بنگلادیش کی پہلی اننگز میں محض 26 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

1

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔