- سنی علماء کونسل رہنما صوفی عبد القیوم قتل کیس کے ملزم کی ضمانت منظور
- بلوچستان کے وزیر بلدیات سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کرگئے
- پشاوربی آر ٹی بسوں میں خواتین کو مرد مسافروں کیجانب سے ہراسگی کا سامنا
- پی ٹی اے کا ایکس (ٹویٹر) کی بندش سے متعلق مؤقف تبدیل
- کراچی میں تاجر کے گھر پر دستی بم سے حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
- تیکنیکی اور انتظامی وجوہات، کراچی ائیرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ
- فیریئر ہال کراچی سے پینٹنگز چوری ہونے پر سندھ حکومت کا نوٹس، کمیٹی تشکیل
- کراچی میں کسٹمز کی کارروائی، ڈھائی کروڑ مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد
- قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار
- عمران خان کے ملٹری ٹرائل کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں، وزارتِ دفاع
- لاہور؛ طیفی بٹ کے بہنوئی کو قتل کرنے والے شوٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
- کراچی؛ این اے 241 سے پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کی درخواست قابل سماعت قرار
- جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی نے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد قتل کو قتل کردیا
- آمرانہ جمہوریت
- اے این ایف کی 11 کارروائیوں میں 8کروڑ مالیت کی منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار
- تمباکو نوشی فوری ترک کرنے سے طبی فوائد بھی فوری حاصل ہوتے ہیں، ماہرین
- جاپان؛ اہلیہ کو دن میں 100 بار فون کھڑکانے والا شوہر گرفتار
- پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکم
- میٹا کا دیگر پیغام رساں ایپ سے رابطے کے لیے اہم فیچر پر کام جاری
- سرکاری پاور کمپنیوں کی نجکاری، احتجاج سے بچنے کیلیے لازمی سروس ایکٹ نافذ
ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ کی شادی کا وینیو سامنے آگیا
ممبئی: سنجے لیلا بھنسالی کی بلاک بسٹر ویب سیریز ‘ہیرا منڈی’ کی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور اداکار سدھارتھ سورینارائن کی شادی کی وینیو سامنے آگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی راؤ حیدری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے منگیتر سدھارتھ سورینارائن کے پرپوزل اور شادی کی منصوبہ بندی کے بارے میں بات کی۔
ادیتی راؤ حیدری نے کہا کہ سدھارتھ نے مجھے میری دادی کی جانب سے قائم کردہ اسکول میں پہلی بار شادی کے لیے پرپوز کیا تھا، میں اس موقع پر جذباتی ہوگئی تھی اور میں نے فوراََ ہی پیشکش قبول کرلی تھی۔
انٹرویو کے دوران، ادیتی راؤ حیدری سے اُن کی شادی کے منصوبوں کے حوالے سے سوال پوچھا گیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں اور سدھارتھ ‘واناپارتھی’ میں 400 سال پرانے مندر میں شادی کریں گے کیونکہ یہ مندر ہمارے خاندان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
اداکارہ نے وینیو کے علاوہ، شادی کے حوالے سے دیگر تفصیلات شیئر کرنے سے گریز کیا۔
یاد رہے کہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے رواں سال منگنی کی تھی، شروعات میں جوڑے نے منگنی کو خفیہ رکھا تھا لیکن بعد میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر سدھارتھ کے ہمراہ تصویر شیئر کرکے منگنی کا اعلان کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی سدھارتھ کیساتھ شادی کی تردید
واضح رہے کہ ادیتی راؤحیدری کی پہلی شادی اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ ہوئی تھی۔ دونوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا لیکن بعد میں اس جوڑی کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
دوسری جانب سدھارتھ نے سال 2003 میں میگھنا نارائن سے پہلی شادی کی تھی، اُن کی یہ شادی طویل عرصے تک نہیں چل سکی اور سال 2007 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔