چیمپئنز ون ڈے کپ؛ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

ویب ڈیسک  اتوار 1 ستمبر 2024
چیئرمین پی سی بی نے ڈومیسٹک میچز کیلئے فینز کی انٹری مفت کردی (فوٹو: فئل)

چیئرمین پی سی بی نے ڈومیسٹک میچز کیلئے فینز کی انٹری مفت کردی (فوٹو: فئل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ شائقین کو متوجہ کرنے کیلئے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے فائنل اور سیمی فائنل کے علاوہ دیگر میچز کیلئے انٹری فری کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس کے بعد شائقین کیلئے انٹری فری کرنے کا اعلان کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے باسی کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتے ہیں، کافی عرصے بعد فیصل آباد میں کسی بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ چیمپئنز کپ سے نہ صرف ٹیلنٹ ابھرے گا بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ بھی مضبوط ہوگی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنزکپ؛ مینٹورز کا مشاورتی اجلاس، ٹیموں کے اعلان اور شیڈول پر اتفاق

اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ، مشیر بلال افضل، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر کمرشل، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک جنید ضیاء اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی سے پہلے قذافی اسٹیڈیم کا نام بدلنے کی بھی تیاری

چیمپئنز ون ڈے کپ 12 سے 29 ستمبر 2024 تک اقبال اسٹیڈیم میں منعقد ہونا ہے۔

ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں ڈولفنز، لائنز، پینتھرز، اسٹالینز، اور وولفوز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔