- 24 گھنٹوں میں کروڑوں کی منشیات برآمد، افغان باشندے سمیت 5 ملزمان گرفتار
- 6 برس سے مفرور خطرناک اشتہاری مجرم سعودی عرب سے گرفتار
- پاکستان کو دہشتگرد گروہوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے، وزیر داخلہ
- مالی سال کے آغاز ہی سے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ
- نیب ترامیم بحالی؛ احتساب عدالت راولپنڈی میں 27 ریفرنسز غیر مؤثر
- بجلی و پانی بندش پر احتجاج؛ کراچی میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر
- پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 7 لاکھ سے متجاوز، سلسلہ جاری
- 10 سال بعد انگلینڈ کے ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا کی پہلی فتح
- سپریم کورٹ کا مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار، درخواستیں خارج
- سندھ؛ منشیات کی تیاری و کھپت میں استعمال ہونیوالے اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد
- کرس ووکس کو اسپن بالنگ کرتے دیکھ کر کمنیٹر کرسی سے گِر گئے، ویڈیو وائرل
- ایک ہی دن میں درجنوں دانت نکالنے اور امپلانٹس لگوانے والا شہری کچھ دن بعد چل بسا
- وزن میں کمی کیلئے کیا روزہ واقعی ایک مثالی طریقہ ہے؟
- میتھین گیس خارج کرنے والے 1 لاکھ کنوؤں کو بند کرنے کا منصوبہ
- سینکڑوں نوری سال دور بےترتیب مدار والا سیارہ دریافت
- خان یونس میں اسرائیلی طیاروں کا حملہ، 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
- نیدرلینڈز کی عدالت نے حافظ سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی کو سزا سنا دی
- علی امین گنڈاپور کئی گھنٹے کی گمشدگی کے بعد سامنے آگئے، پشاور میں موجود
- دورہ بنگلادیش، جنوبی افریقہ کو فیصلے کیلیے سیکیورٹی رپورٹس کا انتظار
- نام نہاد آل راؤنڈرافتخار خود کو ٹیل اینڈر کہنے لگے
بھارتی اداکارہ سیما پہوا نے پاکستانی ڈراموں کو 'زبردست' قرار دیدیا
ممبئی: بھارت کی سینیئر اداکارہ و ہدایتکارہ سیما پہوا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئے اُن کی کہانی اور کرداروں کو زبردست قرار دیا ہے۔
سینیئر اداکارہ سیما پہوا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی ڈراموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانی تو بہت اچھی ہوتی ہی ہے لیکن اُن ڈراموں میں جو اُردو زبان استعمال کی جاتی ہے وہ بھی قابلِ تعریف ہے کیونکہ ہم تو بھارت میں اُردو زبان سُننے کو ترس گئے ہیں۔
سیما پہوا نے کہا کہ جس طرح پاکستانی ڈراموں میں رشتوں کی تفصیل دکھائی جاتی ہے، وہ ہم کبھی اپنے ڈراموں اور فلموں میں دکھا ہی نہیں سکے، میں تو پاکستانی ڈرامے دیکھ کر دنگ رہ گئی اور سوچنے لگی کہ کوئی اتنا شاندار کام کیسے کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کو پاکستانی ڈراموں سے سیکھنا چاہیے، بھارتی اداکار
اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ ساز ایک کردار کو ہی اتنا خوبصورت بنا دیتے ہیں کہ دیکھنے والا حیران رہ جاتا ہے، ہم بھارتی فنکار تو پاکستانی لکھاریوں کے تحریر کردہ جیسے ڈراموں میں کام کرنے کے لیے ترس گئے ہیں۔
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ مجھے بہت سارے پاکستانی ڈرامے پسند ہیں لیکن میرا سب سے پسندیدہ پاکستانی ڈرامہ ‘سنگِ مرمر’ ہے، اس ڈرامے میں بہو کا منفی کردار بڑے ہی شاندار انداز میں دکھایا گیا تھا، پھر اُس منفی کردار کے لیے ڈرامے میں گانا بھی شامل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہشمند
سیما پہوا نے مزید کہا کہ ڈرامہ نگار نے جس طرح اپنی تحریر میں بہو کے منفی کردار کو اُبھارا، وہ قابلِ تعریف ہے، انہوں نے اس منفی کردار سے جذبات کو جوڑ دیا، آپ ڈرامہ بنانے والوں سے اور کیا چاہتے ہیں، جو آپ کو منفی کرداروں سے بھی جوڑ دیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔