- پی ٹی آئی رہنماؤں کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
- فیصل آباد کے قریب منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 اہم کارندے گرفتار
- ڈھاکا سے باکو جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
- عمران خان جتنی دیر جیل میں رہیں گے ان کی جان کو خطرہ ہے، عمر ایوب
- آسٹریلوی حکام کو ’بزدل مجرم‘ کی عالمی سطح پر تلاش
- اسپین؛ تعمیراتی کام کے دوران 26 ہزار سال قدیم قدموں کے نشانات دریافت
- مسواک زیادہ بہتر یا ٹوتھ برش؟ سائنسدانوں نے بتادیا
- اوزون آلودگی سے جنگلات کی نمو میں کمی کا انکشاف
- سعودی عرب میں دنیا کا پہلا کامیاب روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ
- شادی کی تقریب میں نشے میں دھت پولیس اہلکارکی فائرنگ، نوجوان جاں بحق
- آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا، مریم نواز شریف
- جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی
- سر سید ایکسپریس مسافر ٹرین کو حادثہ، تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
- ٹرمپ نے کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے سے راہ فرار اختیار کر لی
- چیمپئنزٹرافی: بھارتی شرکت کیلیے نیا آپشن سامنے آگیا
- لبوشین نے امپائر سے الجھ کر خود کو مشکل میں ڈال دیا
- کرکٹ جنوبی افریقہ کو ریکارڈ 45.6 ملین ڈالر منافع
- جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز،افغان ٹیم میں راشد خان کی واپسی
- پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 74 واں اجلاس، چیمپئنز کپ کو آئین میں شامل کرنے کی تجویز
- JUI نے اپنے سینیٹرزکوآئینی پیکیج پرووٹنگ سے روک دیا
ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبان کیساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل
واشنگٹن: سابق امریکی صدر اور صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک این جی او Moms For Liberty کے پروگرام میں میزبان کے ساتھ رقص کرکے سب کو حیران کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اور اس سلسلے میں ’’ماں کے لیے آزادی‘‘ کے نام سے ایک سالانہ پروگرام میں شرکت کی۔
اس پروگرام میں سابق صدر نے ماؤں کی بہبود کے لیے کیے گئے اپنے سابق دور میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ پیش کیا اور ماؤں کی صحت، مسائل اور مالی مشکلات کے حل کے لیے اپنی پالیسی پر روشنی ڈالی۔
پروگرام کے آخر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پروگرام کی میزبان کے ساتھ رقص بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل ویڈیو پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے دل چسپ تبصرے کیے۔
کچھ صارفین نے 78 سالہ عمر میں ٹرمپ کی زندہ دلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پرفارمنس حیران کن تھی تاہم اکثر اسے ایک تفریحی عمل قرار دیتے ہوئے کہا وہ ایک عوام شخصیت ہیں۔ اس لیے انھیں ایسا کرنا زیب دیتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو رقص کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا کسی نے لکھا کہ صدر بننے کے خواہش مند 78 سالہ ضعیف رقص کرتے ہوئے بہت غیر متوازن لگ رہا ہے۔ وہ خاندان کے خوفناک اور غیر مستحکم چچا کا بدترین ورژن ہیں۔
یاد رہے کہ Moms for Liberty ہم جنس پرستی کی حمایت کرنے والا ایک قومی گروپ ہے جس نے شناخت، صنف اور ہم جنس پرستی کے حوالے سے امریکی اسکولوں کے نصاب کو تبدیل کرنے کی کوششوں میں اپنی توانائیاں صرف کی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔