- ایران میں دہشت گردوں کے حملے سے تین سیکیورٹی اہلکار شہید
- کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد
- لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سینیٹ اجلاس جھگڑوں کی نذر، حکومتی ارکان کا واک آؤٹ
- پاکستان نے یورپی بینک سے بھاری شرح سود پر قرض حاصل کرلیا
- قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپی ممالک میں بحالی کا معاملہ
- گنڈا پور نے فیض حمید کیس سے بچاؤ کیلیے تقریر کی ، واوڈا
- وٹامن تھراپی و جلد کی چمک کا غیر سائنسی علاج منافع بخش ’’کاروبار‘‘
- لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار، آج رات بارش کا امکان
- وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- امریکا کے 3 شہریوں کو کانگو میں حکومت کے خلاف بغاوت پر سزائے موت
- لاہور؛ جوہر ٹاؤن میں کار ڈرائیور نے رکشہ ڈرائیور کو کچل دیا
- لاہور؛ شالیمار اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث مریض جاں بحق
- کرکٹر سرفراز احمد کے برادرِ نسبتی کی حالت تشویشناک، اسپتال میں داخل
- کراچی: سائٹ سپر ہائی وے سے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم گرفتار
- لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- کراچی: دیوار کا ملبہ گرنے سے نو عمر لڑکا جاں بحق
- ایکس اکاؤنٹ پوسٹ پر عمران خان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج
- لاہور؛ سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق
- ایک ہی گھر سے چوتھا جنازہ، وادی نیلم حادثے میں زخمی خاتون انتقال کرگئیں
جیجی اور بیلا حدید کی 60 سالہ والدہ نے منگنی کرلی
نیویارک: عالمی شہرت یافتہ امریکی ماڈلز جیجی حدید اور بیلا حدید کی والدہ یولینڈا حدید نے 60 سال کی عمر میں اپنے دیرینہ دوست بزنس مین جوزف جینگولی سے منگنی کرلی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یولینڈا حدید نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ جوزف کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے ہالینڈ گئی تھیں جہاں جوزف نے اُنہیں شادی کے لیے پرپوز کیا۔
یولینڈا حدید نے کہا کہ میں نے جوزف کی پیشکش قبول کی کیونکہ ہم دونوں میں بہت سی عادات مشترکہ ہیں اور ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں، اس پیشکش کو قبول کرنے کے بعد، ہم نے منگنی کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یولینڈا حدید نے اپنے انٹرویو میں شادی کی تاریخ کے بارے میں کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔
اس سے قبل سال 2018 میں یولینڈا حدید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اُنہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ ڈیوڈ فوسٹر کے ساتھ بریک اپ کے بعد ڈیٹنگ سے دور رہنے اور خود پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
یولینڈا حدید نے کہا تھا کہ اُنہوں نے کافی حد تک خود کو سنبھال لیا تھا اور پھر اُن کی زندگی میں جوزف کی انٹری ہوگئی تھی، جوزف سے ملنے کے بعد زندگی جینے کی نئی وجہ ملی اور پھر دونوں کے درمیان آہستہ آہستہ محبت کا رشتہ قائم ہوا۔
واضح رہے کہ یولینڈا حدید نے سال 1994 میں فلسطینی نژاد امریکی بزنس مین محمد حدید سے شادی کی تھی، جن سے اُن کی دو بیٹیاں جیجی حدید، بیلا حدید اور ایک بیٹا انور حدید ہے۔
یولینڈا حدید نے بیٹے کی پیدائش کے بعد، سال 2000 میں محمد حدید سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، پھر سال 2011 سے 2015 تک وہ ڈیوڈ فوسٹر کے ساتھ رومانوی تعلقات میں رہیں۔
ڈیوڈ فوسٹر سے بریک اَپ کے بعد یولینڈا حدید نے بزنس مین جوزف جینگولی کو ڈیٹ کیا اور اب دونوں نے منگنی کرلی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔