او آئی سی اجلاس غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

اجلاس میں اسرائیل سے جوابدہی کا مطالبہ بھی کیا گیا


ویب ڈیسک September 01, 2024
او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا 50 واں اجلاس کیمروں میں اختتام پذیر ہوگیا

اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم 'آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن' کا 50 واں وزرائے خارجہ اجلاس کیمرون میں منعقد ہوا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اسرائیل کے غزہ پر حملوں اور کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰہٰ نے کہا کہ غزہ میں خواتین اور بچوں کی شہادت اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کہا کہ اسرائیل کو ان جرائم پر جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت ہے۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰہ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال تشویشناک ہے۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے عالمی برادری مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں ملٹری آپریشن سے فوری روکنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندوں نے عالمی برداری پر زور دیا کہ فلسطین سمیت دیگر علاقوں کے تنازعات کو حل کیے بغیر دنیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

یاد رہے کہ سلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا 2 روزہ اجلاس میں دنیا برپا مسلح تصادم، پرتشدد انتہا پسندی، اقتصادی مشکلات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے رکن ممالک کی مدد کرنے پر اتفاق لہا گیا۔

اجلاس میں 57 ممالک کے تقریباً 500 مندوبین نے شرکت کی جن میں وزرائے خارجہ، سفارت کار اور اعلیٰ عہدے دار شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں