- ایس سی او کانفرنس؛ غیرملکی مہمانوں کی بہترین انتظامات پر پاکستانی کی تعریف
- قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کا وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ
- کراچی؛ اولڈ سٹی ایریا میں 3 منزلہ خستہ حال عمارت منہدم
- بھارتی کرکٹر بابراعظم کا ویرات کوہلی سے موازنہ کرنے پر ناخوش
- ہمسایوں کے تعلقات اچھے نہ ہوں تو وجوہات کا سدباب ضروری ہے، بھارت
- بریسٹ کینسر: بر وقت تشخیص، علاج، اور بچاؤ کی اہمیت
- عالمی رہنما پاکستان سے اچھے تاثرات لے کر واپس جائیں گے، وزیر اطلاعات
- لاہور میں 14سالہ لڑکی سے زیادتی، سوتیلا باپ گرفتار
- دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 9 وکٹیں گنوادیں
- ملائیشیا کےسابق وزیراعظم مہاتیر محمد طبیعت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل
- پنجاب کابینہ میں تبدیلی، بلال یاسین سے وزیر خوراک کا قلمدان واپس
- پنڈدادن خان میں نجی اسکول کی کینٹین میں 8 سالہ طالبہ سے زیادتی
- بونیر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 4 پولیس اہل کار زخمی
- کندھ کوٹ میں اسکول کے سامنے فائرنگ سے خاتون ٹیچر قتل
- چاول کے جعلی بیج کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان ہوا، حنا پرویز بٹ
- کالج طالبہ کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ من گھڑت ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج
- کراچی میں آج سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان
- کامران غلام کو سابق انگلش کپتان نے اسٹیو اسمتھ سے تشبیہ دیدی
- پانی کی ٹنکی سر پر گرنے کے باوجود خاتون زندہ بچ گئیں
- شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس؛ اسلام آباد میں 30 اضافی ناکے لگا دئیے گئے
او آئی سی اجلاس؛ غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
یاؤندے: اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم ’آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن‘ کا 50 واں وزرائے خارجہ اجلاس کیمرون میں منعقد ہوا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اسرائیل کے غزہ پر حملوں اور کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب میں سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰہٰ نے کہا کہ غزہ میں خواتین اور بچوں کی شہادت اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کہا کہ اسرائیل کو ان جرائم پر جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت ہے۔
سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰہ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال تشویشناک ہے۔
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے عالمی برادری مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں ملٹری آپریشن سے فوری روکنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندوں نے عالمی برداری پر زور دیا کہ فلسطین سمیت دیگر علاقوں کے تنازعات کو حل کیے بغیر دنیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔
یاد رہے کہ سلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا 2 روزہ اجلاس میں دنیا برپا مسلح تصادم، پرتشدد انتہا پسندی، اقتصادی مشکلات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے رکن ممالک کی مدد کرنے پر اتفاق لہا گیا۔
اجلاس میں 57 ممالک کے تقریباً 500 مندوبین نے شرکت کی جن میں وزرائے خارجہ، سفارت کار اور اعلیٰ عہدے دار شامل تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔