سڑک پر بکھرے فرنچ فرائز نے ہائی وے بلاک کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 1 ستمبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

کیلیفورنیا: امریکا میں ایک ٹریفک حادثے کے دوران ٹرک سے فرنچ فرائز کے کئی پیکٹ سڑکوں پر بکھر گئے۔

لاس اینجلس کے ایک ہائی وے کو صبح کے وقت میلوں تک اس وقت بند کردیا گیا جب ایک حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک میں سے فرنچ فرائز کے ڈبے سڑک پر بکھر گئے۔

کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول نے بتایا کہ ٹرک صبح 3:20 بجے کے قریب ساؤتھ باؤنڈ 5 فری وے پر اسٹیڈیم وے کے قریب حادثے کا شکار ہوا اور سڑک پر فرنچ فرائیز کے درجنوں ڈبوں کو بکھیر دیا۔


صبح کئی میل تک ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کرنا پڑا جبکہ عملے نے فری وے کو صاف کرنے کا عمل شروع کردیا۔

تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور صبح 11 بج کر 15 منٹ تک ٹریفک کی  سیکنڈ لین کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔