- خاتون پولیو ورکر پر تشدد، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ عملے کے خلاف مقدمہ درج
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نئے معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
- شرح سود میں کمی ناکافی، معیشت کی ترقی میں بجلی کی قیمت رکاوٹ ہے، تاجر رہنما
- ٹویٹر پر دھمکی آمیز پوسٹ، ایف آئی اے ٹیم عمران خان سے تحقیقات کیلیے اڈیالہ پہنچ گئی
- مجھے تھکا ہوا نظام تعلیم ملا ہے، صوبائی وزیر
- غیر معمولی سائنسی تجربات کو ’اگ نوبل انعام‘ سے نواز دیا گیا
- قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان
- حیدرآباد؛ ڈاکوؤں نے پولیو ٹیم کو لوٹ لیا
- منکی پاکس کی روک تھام کیلیے اقدامات مزید سخت کردیے گئے
- بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ 2 کیس کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل
- سویڈن کی تارکین وطن کو انوکھی پیشکش؛ ایک کروڑ روپے لو اور ملک چھوڑ دو
- مستقبل کی معیشت ٹیکنالوجی پر منحصر ہے، احسن اقبال
- حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بلالیا، آئینی ترمیم لائے جانے کا امکان
- بھارت؛ نرس نے زیادتی کی کوشش کرنے والے ڈاکٹر کا بلیڈ سے نازک حصہ کاٹ دیا
- ہائیکورٹ؛ جناح یونیورسٹی فاروومن اور بوائز کالج کے درمیان زمین کے تنازع پر کمیٹی بنانے کا حکم
- علی امین گنڈاپور کے بیان پر صحافیوں کا پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ
- پی ٹی آئی اراکین کو نقاب پوشوں نے نہیں پولیس اہلکاروں نے اٹھایا، وزیر اطلاعات
- اقوام متحدہ کا اپنی ایجنسیوں کیلیےسازگارماحول فراہم کرنے پرحکومت سندھ کی کوششوں کا اعتراف
- محراب پور؛ آٹھویں جماعت کا طالبعلم نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
- باسط علی کا شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام؛ مینٹور بنانے پر پی سی بی پر برس پڑے
عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین کی توہین ہے، برطانوی میڈیا
اسلام آباد: برطانوی خبر رساں ادارے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طالبان دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین کی توہین ہے۔
آکسفورڈ کے چانسلر کے لیے اپلائی کرنے پر گارجین میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور کالم لکھا گیا ہے۔
برطانوی اخبار گارجین کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آکسفورڈ چانسلر نامزدگی کی درخواست یونیورسٹی روایات کے خلاف ہے اور کیا طالبان دوست شخص کا چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی انتخاب درست ہوسکتا ہے، عمران خان نے خواتین کی تعلیم پر پابندی لگانے والے طالبان کی حمایت کی اور اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا۔
گارجین کے مطابق کیا طالبان کو دوست کہنے والا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑ سکتا ہے، عمران خان نے خواتین کے لباس کو زیادتی کی وجہ قرار دیا تھا۔
دی گارجین اخبار کے مطابق عمران خان کی امیدواری آکسفورڈ کی خواتین بشمول حالیہ اور ماضی کی خاتون گریجویٹس کی توہین ہے، عمران خان سے زیادہ کسی کی چانسلر شپ طالبان اور اس کے معذرت خواہوں کو زیادہ پسند آئے گی، ایسے شخص کا تصور کرنا مشکل ہے۔ کاش! کوئی عمران خان اور ان کے حامیوں کو بھی یہی بتائے۔
دی گارجین اخبار نے لیڈی ایلش انجیولینی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے بہترین امیدوار قرار دیا ہے۔
دی گارجین اخبار کے مطابق لیڈی ایلش انجیولینی پہلے ہی آکسفورڈ یونیورسٹی کا اثاثہ ہے جو غیر سیاسی ہیں اور انکا بڑے پیمانے پر احترام کیا جاتا ہے۔ لیڈی ایلش انجیولینی نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ چانسلر بنی تو وہ یونیورسٹی کو غریب طلباء کے لیے مزید قابل رسائی بنائیں گی۔
برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کو اینڈریو ٹیٹ سے تشبیہ دے دی۔ گارجین کے مطابق اینڈریو ٹیٹ سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو خواتین سے متعلق متنازع بیانات دیتے ہیں۔
گارجین کے کالم میں سوال اٹھایا گیا کہ آکسفورڈ یونیورٹی کے چانسلر کی مدت ایک دہائی کے لیے ہوتی ہے اور چانسلر کو پورے سال خود کو دستیاب رکھنا ہوتا ہے لیکن عمران خان کو 14 سال سزا ہو چکی وہ جیل میں ہیں، دستیاب کیسے ہوں گے۔
چین ایغور مسلمانوں پر ظلم کر رہا تھا تو بانی پی ٹی آئی چین کی تعریفیں کر رہے تھے، عمران خان کے آزادی اظہار سے متعلق متنازع بیانات یونیورسٹی روایات کے خلاف ہیں۔
ماہرین کے مطابق مضمون کے بعد خان کی امیدواری کے امکانات کو شدید دھچکا لگا ہے۔
عمران خان نے طالبان کو ’’غلامی کی زنجیریں توڑنے‘‘ پر مبارکباد دی۔ قبل ازیں، خان نے اسامہ بن لادن کو دہشت گرد کہنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔
اس سے قبل، ڈیلی میل نے بھی عمران خان کی آکسفورڈ چانسلر شپ کی امیدواری پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے عمران خان کو ’’ڈسگریسڈ‘‘ سابق وزیر اعظم قرار دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔