کراچی؛ دکان کا تالا توڑ کر چوری کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

اسٹاف رپورٹر  اتوار 1 ستمبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  کراچی: گزری پولیس نے جامی کمرشل میں کارروائی کرتے ہوئے دکان کا تالا توڑ کر چوری کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کمرشل ایریاز میں نصب کیمروں کی مدد سے تالا توڑ کر چوری کرنے والے ملزم کو پکڑا گیا۔

گرفتار ملزم ضمیر جامی کمرشل ڈیفنس میں دکان کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوا اور چوری کر رہا تھا۔ اسی اثناء میں پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی جس میں گرفتار ملزم کو گاڑی سے اتر کر دکان کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گرفتار ملزم نے گاڑی کرائے پر حاصل کی تھی جس سے 140 گرام چرس بھی برآمد ہوئی جبکہ ملزم اس سے قبل بھی جیل جا چکا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔