استاد نے اپنی برہنہ تصاویر بھیجیں؛ 16سالہ طالبہ نے مقدمہ درج کرادیا

ویب ڈیسک  اتوار 1 ستمبر 2024
ٹیچر منع کرنے کے باوجود بار بار فحش پیغامات اور مواد بھی بھیجتے رہے، طالبہ کا الزام

ٹیچر منع کرنے کے باوجود بار بار فحش پیغامات اور مواد بھی بھیجتے رہے، طالبہ کا الزام

نئی دہلی: بھارت میں پولیس نے 16 سالہ طالبہ کو واٹس ایپ اور اسنیپ چیٹ پر اپنی برہنہ تصاویر بھیج کر ہراساں کرنے کے الزام میں استاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتراکھنڈ میں پیش آیا۔ جہاں پرائیوٹ اسکول کے ایک ٹیچر نے 10 ویں جماعت کی طالبہ کو اپنی برہنہ تصاویر بھیجی تھیں۔

طالبہ نے پہلے والدین کو بتایا جنھوں نے ایک این جی او سے رابطہ کیا جنھوں نے والدین کی مدعیت پر استاد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

 

طالبہ کا کہنا ہے کہ ٹیچر منع کرنے کے باوجود بار بار فحش پیغامات اور مواد بھی بھیجتے رہے۔ میں خوف کی وجہ سے کسی کو بتا نہیں سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ استاد کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائی جاری ہے۔

تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔