کراچی سے راولپنڈی کیلیے سر سید ایکسپریس بحال

ویب ڈیسک  اتوار 1 ستمبر 2024
فوٹو: ایکسپریس نیوز

فوٹو: ایکسپریس نیوز

 راولپنڈی: کراچی سے راولپنڈی کیلیے سر سید ایکسپریس بحال کردی گئی۔ 

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق سرسید ایکسپریس  پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی گئی  ہے،  16 کوچز پر مشتمل سر سید ایکسپریس فیصل آباد کے روٹ سے جایا کرے گی۔

ٹرین میں ایک اے سی سلیپر، تین اے سی بزنس اور ایک اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل  ہیں جبکہ آٹھ اکانومی کوچز کے ساتھ ساتھ ڈائننگ کار بھی ٹرین کا حصہ ہے، ٹاپ لیول کمپنی ٹرین میں کھانا فراہم کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرین میں پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلیے خاص انتظامات کیے گئے ہیں  جبکہ مسافروں کیلیے فری وائی فائی کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

عامر بلوچ کے مطابق  ٹرین کی ٹکٹ کی ادائیگی گھر بیٹھے موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے بھی کی جا سکے گی جبکہ سر سید ایکسپریس سے پاکستان ریلویز کو سالانہ تقریباً تین ارب روپے آمدن ہو گی۔

عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے خود انحصاری آئے گی اور ریونیو بڑھے گا، انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے ماہ مزید دس ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا ارادہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔