- اسلام آباد 15اکتوبر احتجاج؛ وزیراعلیٰ کے پی نے اہم اجلاس طلب کرلیا
- عمران خان کی رہائی اور مقدمات کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، بیرسٹر سیف
- نوشہرہ؛ رشتے سے انکار پر نوجوان کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
- پشتون جرگے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
- دنیا میں تنہا ہونے کا تاثر زائل، سفارتی و معاشی لحاظ سے فائدہ ہوگا!!
- کراچی؛ باپ بیٹے کو اغوا اور لوٹ مار کے بعد زخمی کرکے پھینک دیا گیا
- لاہور سے نیوزی لینڈ بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- لاپتہ امریکی خاتون کی باقیات شارک کے پیٹ سے برآمد
- زیادہ درجہ حرارت حمل کیلئے نقصان دہ قرار
- دو اے آئی روبوٹس کی آپسی چھیڑ چھاڑ وائرل
- کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار
- آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
- غزہ کے اسکول پر اسرائیل کا حملہ؛ خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہید
- کیوں نکالا بابراعظم کو؟
- مسافر ٹرینوں کے دروازے خراب، فیملیاں غیر محفوظ، چوری کی وارداتیں عام
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ترسیلات زر کا حجم 8.749 ارب ڈالرسے متجاوز
- معاشی آزادی کے لیے حکومتی حجم کم کرنا ضروری
- عدلیہ کے رویے میں تبدیلی کے باوجود آئینی عدالت کیوں ضروری
- لی کیانگ کا دورہ، چینی شہریوں کی سیکیورٹی سرفہرست ایجنڈا
- بلاول کا نواز شریف سے ٹیلفونک رابطہ، آئینی ترمیم پر پیشرفت سے آگاہ کیا
ریلوے میں ہزاروں آسامیاں ختم کرنے پرپریم یونین کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
لاہور: ریلوے میں 13 ہزارسے زائدآسامیاں ختم کرنے پرریلوے ملازمین کی پریم یونین نے ملک گیراحتجاجی تحریک شروع کرنے کااعلان کردیا۔ 4 ستمبر کواوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پراحتجاجی جلسہ ہوگا۔
پاکستان ریلوے پریم یونین کے مرکزی چیئرمین ضیاء الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ایک طرف شدید مہنگائی اور بجلی بلوں نے ملازمین کی کمرتوڑرکھی ہے تو دوسری طرف ان کے سر پر نوکریوں کے خاتمے کی تلوارلٹکادی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملازمین کو ریلیف نہیں دے سکتی تو تکلیف بھی نہ دے، نوکریوں سے برطرفیاں صرف گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کیلیے ہیں،افسران کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ حکومت نے اگر آسامیاں ختم کرنی ہی ہیں تو اس کا آغاز گریڈ 17 اور ایم پی ون اسکیل کے افسران سے کیا جائے جو بھاری اور پرکشش معاوضے لے کر اعلیٰ عہدوں پر فائزہیں،ریلوے ملازمین کوجس ذہنی اذیت سے دو چار کیا جارہا ہے وہ حکومت کے گلے میں ہڈی بن جائے گا۔
پریم یونین کے راہنماؤں نے کہاکہ ریلوے ملازمین نے اپنی شبانہ روز کارکردگی سے ریلوے کوخسارہ سے نکال کر ملکی تاریخ میں پہلی بار منافع بخش ادارہ میں تبدیل کردیا ہے لیکن حکومت نے ان ملازمین کے مطالبات سے آنکھیں پھیر رکھی ہیں۔
ایک طرف تو ریلوے کے مزدوروں نے شب و روز محنت کرکے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 88 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے تو دوسری طرف ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنا ریلوے انتظامیہ کی بے حسی کی بدترین مثال ہے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کو آئی پی پیز اوربینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پر من پسند افراد کو نوازنے کیلیے کھربوں روپے کا بجٹ موجود ہے لیکن ریلوے ملازمین کیلیے حکومت کے پاس بجٹ نہیں ہے۔
پریم یونین نے حافظ سلمان بٹ مرحوم کی قیادت میں ریلوے ملازمین کے حقوق کی جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا اسے ہر حالت میں جاری رکھا جائے گا۔کسی کو ریلوے ملازمین سے زیادتی نہیں کرنے دی جائے گی، پریم یونین 4 ستمبر کو اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پراحتجاجی جلسہ کرے گی، لاہور سے خیبر میل 2 ڈاؤن کے ذریعے اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن روانہ ہوں گےاور انشاء اللہ راستے میں تمام اسٹیشنوں پر پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور خطاب کریں گے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔