- مریخ کی سطح پر ’مسکراتے چہرے‘ کی حیرت انگیز تصویر
- سیاست دان ملکی مفاد کے لیے ذاتی انا کو قربان کردیں، چوہدری شجاعت
- اینٹی کرپشن کا ایس بی سی اے ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ، افسران سے پوچھ گچھ
- کراچی میں ڈاکوؤں کی راہ چلتی خاتون سے واردات، فوٹیجز سامنے آگئی
- دنیا کی بدبودار ترین پنیر
- رؤف حسن اور بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چوہدری کی پاکستان مخالف گفتگو بے نقاب
- یوٹیوب سے دیکھ کر جعلی ڈاکٹر کی پِتّے کے آپریشن کی کوشش؛ مریض ہلاک
- پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں مزید 100 ارب روپے اضافہ، آئی ایم ایف کو تشویش
- بلوچستان: مشتبہ دہشتگردوں کو 3 ماہ قید میں رکھنے کیلیے حراستی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ
- امیر بالاج قتل؛ مرکزی ملزم کے بہنوئی کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی
- ایپل اپنی نئی آئی فون سیریز آج لانچ کرے گا
- آئی ایم ایف بورڈ کے ایک اوراجلاس کا کلینڈر جاری، پاکستان قرض پروگرام شامل نہیں
- سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- علی امین گنڈا پور کو بٹھا کر سمجھاؤں گا سیاست مولا جٹ کے نعروں سے نہیں چلتی، گورنر پنجاب
- جمشید دستی کی راہداری ضمانت منظور، متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم
- سندھ حکومت نے ارسا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کی مخالفت کردی
- کراچی سپرہائی وے سبزی منڈی پر نالے میں گیس بھرنے سے دھماکا
- اسلام آباد جلسہ: پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تین مقدمات درج
- ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس میں اراکین قومی اسمبلی کیلیے الگ الگ عشائیے
- لوگ خود نہیں نکلے کل انہیں زبردستی جلسہ کے لیے لایا گیا، وفاقی وزرا
ٹیکس میں اضافے کے باوجود ایف بی آر ہدف حاصل نہیں کرپایا، ایف پی سی سی آئی
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی )کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ٹیکس میں اضافے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر 1800 ارب روپے ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اپنا ہدف حاصل نہیں کرپایا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے اضافی ٹیکس لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، عوام پر 1800 ارب روپے کے ٹیکس کا بوجھ ڈال کر بھی ایف بی آر ہدف حاصل نہیں کرسکا۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو دو ماہ میں ہی 98 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا رہا، کاروباری اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ اور برآمدی شعبے کو متاثر کیا گیا۔
عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکامی ایف بی آر کی نالائقی کی عکاسی ہے، پاکستان میں ٹیکسوں کی شرح بڑھانے کے بجائے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے خدشات کا اظہار کیا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام کے حصول کے لیے اب حکومت کی جانب سے ٹیکسوں کی شرح مزید بڑھانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔