گورنر سندھ نے لیجنڈز کی فیملیز کے ماہانہ وظیفے میں اضافے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک  اتوار 1 ستمبر 2024
 اجلاس میں ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل وجاہت صدیقی، ٹرسٹی سلطانہ صدیقی اور قیصر نظامانی بھی موجود تھے(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

اجلاس میں ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل وجاہت صدیقی، ٹرسٹی سلطانہ صدیقی اور قیصر نظامانی بھی موجود تھے(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

  کراچی: گورنر سندھ نے لیجنڈز کی فیملیز کے ماہانہ وظیفے میں اضافہ کی منظوری دیدی۔ 

گورنر سندھ اور لیجنڈز ٹرسٹ کے پیٹرن ان چیف کامران ٹیسوری کے زیرصدارت اجلاس میں  لیجنڈز کی فیملیز کو دیے جانے والے ماہانہ وظیفے میں اضافہ کی اصولی منظوری  دے دی  گئی۔ اس ضمن میں ایک اسکروٹنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو اپنی شفارشات اگلے اجلاس میں پیش کرے گی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ لیجنڈز کی فیملیز کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ قوم کا فخر ہیں ان کی اپنے اپنے شعبہ میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اجلاس میں ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل وجاہت صدیقی، ٹرسٹی سلطانہ صدیقی اور قیصر نظامانی بھی موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔