ٹریفک وارڈنز کی ایمانداری، کیش سے بھرا پرس مالک کے حوالے

ویب ڈیسک  اتوار 1 ستمبر 2024
ٹریفک وارڈنز کو سی ٹی او نے شاباش دی—فوٹو: ایکسپریس

ٹریفک وارڈنز کو سی ٹی او نے شاباش دی—فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: ٹریفک وارڈنز نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے کیش، اے ٹی ایم کارڈز اور دیگر قیمتی اشیا سے بھرا ہوا پرس مالک کے حوالے کردیا۔

لاہور کے مال روڈ پر پٹرولنگ آفیسرز مبشر اور طاہر نے ایمان داری کا ثبوت دیئتے ہوئے روڈ سے لاوارث ملنے والا ہزاروں مالیت سے بھرا پرس مالک کے حوالے کیا۔

رپورٹ کے مطابق پرس میں 43 ہزار سے زائد کیش، اے ٹی ایم کارڈز، لائسنس، شناختی کارڈ اور دیگر قیمتی اشیا موجود تھیں، پرس میں موجود لائسنس اور شناختی کارڈ کی مدد سے پرس کے مالک کو ڈھونڈ نکالا گیا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ٹریفک وارڈنز مبشر اور طاہر کو شاباش دی اور دونوں اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔