ہالی ووڈ لیجنڈ ول اسمتھ نے دلجیت دوسانجھ کو انسٹاگرام پر فالو کرلیا

ویب ڈیسک  اتوار 1 ستمبر 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: ہالی ووڈ لیجنڈ ول اسمتھ نے بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کو انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کردیا جس سے دلجیت کے مداح خوش ہوگئے۔

ول اسمتھ 1992ء سے ہالی ووڈ میں سرگرم ہیں اور مین ان بلیک، اینیمی آف اسٹیٹ، دی پرسیوٹ آف ہیپی نیس، اور کنگ رچرڈ جیسی مشہور فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

امریکی اداکار کے انسٹاگرام پر 70 ملین سے زائد فالوورز ہیں اور وہ صرف 276 لوگوں کو فالو کرتے ہیں، جن میں سے ایک دلجیت دوسانجھ ہیں۔

دوسری جانب دلجیت دوسانجھ نے اپنی فلم ’سردار جی 3‘ کا موشن پوسٹر شیئر کیا ہے، جو 27 جون 2025ء کو دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔

یاد رہے کہ دلجیت دوسانجھ 2020ء میں نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر پرفارم کرنے والے پہلے پنجابی فنکار بنے اور 2023ء میں کوچیلاویلی میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول میں بطور پہلے بھارتی پرفارمر شامل ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔