لاہور میں لٹنے والے غیرملکی سیاح بھارت روانہ

نعمان شیخ  اتوار 1 ستمبر 2024
جرمن شہری کو پولیس نے لوٹا ہوا سامان برآمد کرنے کے بعد واپس کردیا—فوٹو: ایکسپریس

جرمن شہری کو پولیس نے لوٹا ہوا سامان برآمد کرنے کے بعد واپس کردیا—فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: شمالی چھاؤنی کے علاقے میں واردات کا نشانہ بننے والے غیرملکی سیاح جرمن شہری لوٹا ہوا مال واپس ملنے کے بعد بھارت روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق جرمن شہری کو شمالی چھاؤنی میں لوٹ لیا گیا تھا تاہم پولیس کی جانب سے جرمن شہری کو بحفاظت ائیر پورٹ پہنچایا گیا۔

پولیس نے جرمن شہری سے لوٹا گیا سامان بھی برآمد کرلیا اور انہیں واپس کر دیا جبکہ ان کے ساتھ چند ماہ قبل شمالی چھاؤنی کے علاقے میں واردات ہوئی تھی۔

جرمن شہری پولیس کی حفاظت میں پاکستان سے بھارت روانہ ہوا، واردات کا نشانہ بننے والے جرمن شہری نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔