- خان یونس میں اسرائیلی طیاروں کا حملہ، 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
- نیدرلینڈز کی عدالت نے حافظ سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی کو سزا سنا دی
- علی امین گنڈاپور پشاور روانہ ہو گئے، بھائی فیصل امین
- دورہ بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ کو فیصلے کیلیے سیکیورٹی رپورٹس کا انتظار
- نام نہاد آل رائونڈرافتخار خود کو ٹیل اینڈر کہنے لگے
- پولیس پارلیمنٹ ہاؤسں میں داخل، صاحبزادہ حامد رضا سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار
- ارشد قتل سے قبل عمران کو کچھ بڑا ہونے کا علم تھا، فیصل واوڈا
- بینظیر قتل کیس:خصوصی ڈویژن بینچ قائم ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل پرآج سماعت
- IMF اجلاس کا کیلنڈر جاری، پاکستان کا نام پھر شامل نہیں
- قرض منظوری کا اہم وقت، IMF نے پاکستان میں نیا نمائندہ لگا دیا
- اگست، ترسیلات زر 40.5 فیصد اضافے سے 2.94 ارب ڈالر رہیں
- شمالی کوریا، سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات کیوں نہیں کیے، 30 افسران کو پھانسی
- ’حفاظتی ایپس‘ اور جدید ٹیکنالوجی۔۔۔۔
- بچوں کی صحت بخش غذاؤں سے رغبت
- باکسنگ گلووز پہن کر غبارے پھوڑنے کا ریکارڈ قائم
- کراچی: منگھوپیر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج
- بجلی کی عدم فراہمی پر شاہین کمپلیکس پر احتجاج، ٹریفک معطل
- پی ٹی اے کا صارفین کے لیے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز
- مشیر اطلاعات کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کی گمشدگی کا دعوی
ایف بی آر نے دو ماہ میں 1588 ارب کا ٹیکس جمع کرلیا
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے دو ماہ میں ہدف سے زائد مجموعی طور پر 1588 ارب روپے کے محصولات جمع کرلیے۔
ایف بی آر کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے دومہنیوں جولائی اور اگست میں مجموعی طور پر1588 ارب روپے کے محصولات جمع کر لیے ہیں، دوماہ کے ہدف 1554ارب روپے کے مقابلہ میں ایف بی آر نے 1456ارب روپے کے خالص محصولات جمع کیے ہیں جبکہ لیکوڈیٹی کے مسائل کے حل کیلے برآمدکنندگان کو 132 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 44 فیصد زیادہ ہیں۔
ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مد میں 593 ارب روپے جمع کیے جبکہ جولائی-اگست 2023 میں اسی مد میں 437ارب روپے جمع کیے گئے تھے۔ اس طرح اس مد میں 36 فیصد زیادہ محصولات جمع کیے گئے۔
سیلز ٹیکس کی مد میں 314 ارب روپے جمع کیے گئے جو سال بہ سال کی بنیاد پر 40 فیصد کا صحت مندانہ اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 86ارب جمع کیے گئے جو سال بہ سال کی بنیاد پر 13فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔اس کے نتیجے میں ڈومیسٹک ٹیکسوں کی وصولی میں مجموعی طور پر 35 فیصد کا اضافہ حاصل کیا گیا ہےتاہم درآمدات میں مسلسل کمپریشن کی وجہ سے اس شرح نموکو برقرار نہیں رکھا جا سکا۔
امریکی ڈالر کے اعتبار سے اگست 2023 کے مقابلے میں اگست 2024 میں درآمدات میں 2.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔اسی طر ح سے اگست 2024 کے دوران درآمدت میں اگست 2023 کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے حساب سے سات فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
مزید برآں ہائی ڈیوٹی اشیاء جیسے گاڑیوں، گھریلو آلات کے ساتھ ساتھ متفرق اشیاء مثلاً گارمنٹس، فیبرکس، جوتے وغیرہ کی درآمدات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ اس رجحان نے کسٹمز ڈیوٹیز اور درآمدات کی سطح پر وصول کیے جانے والے دیگر ٹیکسوں کو متاثر کیا ہے۔
کسٹمز ڈیوٹیز میں چار فیصد کے اضافہ کے باوجود ایف بی آر کی خالص وصولیوں میں پچھلے سال کے مقابلہ میں مجموعی طور پر 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایف بی آر کے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں محصولات جمع کرنے کے اہداف پورے کرنے کے روشن امکانات ہیں کیونکہ ستمبر میں کم پالیسی ریٹ اورحالیہ مہینوں میں حکومتی سطح پر دیگر اقدامات کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیوں اور درآمدات میں اضافہ کی توقع کی جارہی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خزانہ کی نگرانی میں ہونے والی ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کی وجہ سے بھی شرح نمو میں اضافہ ہونے کا واضح امکان ہے۔
ان اصلاحات میں سپلائی چین کی اینڈ ٹو اینڈ مانیٹرنگ،آٹو میٹڈ پروڈکشن مانیٹرنگ، پی او ایس، آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی بنیا د پر ڈیٹا انٹگریشن، امپورٹ اسکیننگ اور ایف بی آر کی افرادی قوت کی ساکھ پر کڑی نظر رکھنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔
ایف بی آر کاروبار کرنے میں آسانیاں لانے اور اسے ترقی دینے کے لیے اپنے بزنس پراسسز کو بھی بہتر بنا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔