آر مادھاون نے پان مسالہ برانڈ کے منافع بخش معاہدے کو ٹھکرا دیا

ویب ڈیسک  اتوار 1 ستمبر 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار آر مادھاون نے مبینہ طور پر پان مسالہ برانڈ کے ایک منافع بخش معاہدے کو ٹھکرا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں اس برانڈ کا ایمبیسیڈر بننے کے لیے بڑی مالی پیشکش کی گئی تھی لیکن مادھاون نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔

حالیہ برسوں میں، کئی مشہور بالی ووڈ اداکاروں جیسے اجے دیوگن، شاہ رخ خان، مہیش بابو، اور ٹائیگر شروف نے پان مسالہ برانڈز کی تشہیر کی ہے لیکن عوامی ناراضگی اور صحت کے مسائل کی وجہ سے کچھ اداکاروں نے ان اشتہارات پر دوبارہ غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

آر مادھاون اپنی مشہور فلم ’رہنا ہے تیرے دل میں‘ کی دوبارہ ریلیز کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ مادھاون نے انسٹاگرام پر اس فلم کی مقبولیت اور اپنے مداحوں کی مسلسل حمایت پر شکرگزاری کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایک ویڈیو کے ذریعے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی محبت اور تعریف کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

آر مادھاون نے اپنی پوسٹ میں خصوصی طور پر وپل شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس فلم کے لیے شاندار اسکرپٹ اور ڈائیلاگز لکھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔