ساجد خان نے اپنا اپارٹمنٹ 6.1 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا

ویب ڈیسک  اتوار 1 ستمبر 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی ووڈ ہدایت کار ساجد خان نے ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع اپنا اپارٹمنٹ 6.1 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا ہے۔

جوہو ممبئی کا ایک مشہور اور امیر علاقہ ہے جو اپنی پرتعیش طرز زندگی، ساحلی نظاروں اور اعلیٰ درجے کی جائیدادوں کے لیے جانا جاتا ہے۔

ساجد خان کا اپارٹمنٹ 2,176 مربع فٹ پر مشتمل ہے اور اس کے ساتھ 220 مربع فٹ کی ایک مخصوص پارکنگ جگہ بھی شامل ہے۔

اپارٹمنٹ کا معاہدہ اس سال جون میں رجسٹر ہوا تھا، جس پر 36.6 لاکھ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی اور 30,000 روپے کی رجسٹریشن فیس لگی۔

ساجد خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 1995 میں ٹی وی شو ’میں بھی ڈیٹیکٹیو‘ کے میزبان کے طور پر کیا۔

یاد رہے کہ ساجد خان کو ’ہاؤس فل‘ سیریز، ’ہی بےبی‘ (2007)، اور ’ہمشکل‘ (2014) جیسی کامیاب فلموں کی ہدایت کاری کے لیے جانا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔